Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قیام پاکستان کے بعد سازشی ٹولے نے ملک کے مقتدر اور حساس اداروں اور محب وطن عوام کے درمیان نفرتیں اور فاصلے پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں کیں جو آج تک جاری ہیں۔ الطاف حسین


قیام پاکستان کے بعد سازشی ٹولے نے ملک کے مقتدر اور حساس اداروں اور محب وطن عوام کے درمیان نفرتیں اور فاصلے پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں کیں جو آج تک جاری ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/13/2013
قیام پاکستان کے بعد سازشی ٹولے نے ملک کے مقتدر اور حساس اداروں اور محب وطن عوام کے درمیان نفرتیں اور فاصلے پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں کیں جو آج تک جاری ہیں۔ الطاف حسین
بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل کئے جانے والے وطن پر ایک سازشی ٹولے نے آزادی کے فوری بعد قبضہ کرلیا
ملک کو جن سنگین بحرانوں کا سامنا ہے انکے پیش نظر پوری قوم کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر متحد ہونے کی ضرورت ہے
بدقسمتی سے ہم آج تک یہ بھی طے نہیں کر پارہے ہیں کہ طالبان کے ساتھ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کئے جائیں یا جنگ کے ذریعے 
طلبہ و طالبات پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے اور دنیا بھر میں ملک کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں
طلبہ و طالبات وزیر اعظم میاں نوازشریف کو خطوط تحریر کرکے موجودہ گھمبیر حالات سے نجات کے حل کی تجاویز پیش کریں
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں مختلف فکری موضوعات پر طلبہ و طالبات کو لیکچر
لندن ۔۔۔ 13 اکتوبر2013ء
لندن اورگردونواح کے مختلف علاقوں کے طلبہ وطالبات نے آج شام انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سے طویل ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جناب الطاف حسین نے مختلف فکری موضوعات اورنظریاتی فکروفلسفہ پر طلبہ وطالبات کو لیکچر دیا۔ اس موقع پر طلبہ وطالبات نے مختلف موضوعات پر جناب الطا ف حسین سے مختلف سوالات کئے جن کاانہوں نے تفصیلی جواب دیا۔ جناب الطا ف حسین نے طلبہ وطالبات سے گفتگومیں قیام پاکستان کی تاریخ پربھی تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک طویل جدوجہد ، کڑی آزمائشوں اورناقابل فراموش قربانیوں کے نتیجے میں وجودمیں آیا۔ لاکھوں افرادنے اپنے گھربار اورمال ودولت کی قربانی دی، ہزاروں ماؤں بہنوں اوربیٹیوں نے اپنی عصمتیں قربان کیں اوربیس لاکھ سے زائد نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن بدقسمتی سے اتنی قربانیوں کے بعد حاصل کئے جانے والے وطن پر ایک سازشی ٹولے نے آزادی کے فوری بعدقبضہ کرلیا۔ یہ بیش بہاقربانیاں ایک خوشحال ، آزاد، خودمختاراورترقی یافتہ پاکستان کے حصول کیلئے دی گئی تھیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان بننے کے فوری بعد ایک مفادپرست سازشی ٹولے نے پاکستان کے اصل ،بیباک، مخلص اور باکردارخالقوں کوایک ایک کرکے راستے سے ہٹادیا اورملک کے انتظام واقتدارپر مکمل طورپرقبضہ کرلیا۔ اس سازشی ٹولے نے ایک سازش کے تحت پاکستان میں قوم سازی(nation building) کے عمل اورجمہوری معاشی استحکام کو روزاول ہی سے پنپنے نہیں دیا ۔ لسانی و علاقائی عصبیت کوفروغ دیا، فرقہ واریت ،مذہبی اورمسلکی منافرت کوبھڑکاکرپاکستانیوں کوکافرومسلمان قراردینے کے اختیارات حاصل کرلئے ۔حتیٰ کہ یہ فتویٰ دینے کااستحقاق بھی حاصل کرلیاکہ کون جنت میں جائیگا اورکون دوزخ میں۔ اسی ٹولے نے ایک منظم سازش کے تحت ملک کے مقتدراورحساس اداروں اور محب وطن عوام کے درمیان نفرتیں اورفاصلے پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں بھی کیں جو آج تک جاری ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج ملک کو جن سنگین بحرانوں کاسامناہے انکے پیش نظر پوری قوم کواپنے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کرمتحد ہونے کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے ہم آج تک یہ بھی طے نہیں کرپارہے ہیں کہ طالبان کے ساتھ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کئے جائیں یاجنگ کے ذریعے۔ جناب الطا ف حسین نے وفدمیں شامل طلبہ طالبات سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم میاں نوازشریف کوخطوط تحریر کرکے مختصر الفاظ میں موجودہ گھمبیر حالات سے نجات کے حل کی تجاویزپیش کریں۔انہوں نے پاکستان بھر کے طلبہ وطالبات سے کہا کہ وہ پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے اوردنیابھرمیں پاکستان کے امیج کوبہتربنانے کیلئے اپناکردار ادا کریں اوردوسروں کوجن اچھی باتوں کادرس دیں ان پر خودبھی عمل کرکے اچھے حسن وکردار کی مثال دوسروں کے سامنے پیش کریں۔ 

12/28/2024 4:05:43 AM