رحیم یار خان میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سے خوفناک ٹکر کے نتیجے میں تین بہن بھائی طالب علموں کے جاں بحق ہونے پر اے پی ایم ایس او کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔14، اکتوبر2013ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین عبد الوہاب اور مرکزی کابینہ کے اراکین نے رحیم یار خان میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سے خوفناک ٹکر کے نتیجے میں تین بہن بھائی طالب علموں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق طالب علموں کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق طالب علموں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)