ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر کے شہید کارکن کے بھائی اورابراہیم حیدری یونٹ کے انچارج کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔13اکتوبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 109کے شہید کارکن محمد آفتاب کے بھائی محمد صدیق اور ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابر اہیم حیدری سیکٹر یونٹ ابر اہیم حیدری کے انچارج بشیر احمد خاصخیلی کی والدہ محترمہ نا تھی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ایک بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔(آمین)