Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر میں ٹریفک جام کی صورتحال بد ترین شکل اختیار کرچکی ہے، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی


عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر میں ٹریفک جام کی صورتحال بد ترین شکل اختیار کرچکی ہے، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی
 Posted on: 10/13/2013
عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر میں ٹریفک جام کی صورتحال بد ترین شکل اختیار کرچکی ہے، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی 
شہریوں کو کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام کی سنگین صورتحال کا سامنا ہے ، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی 
ٹریفک جام کی بد ترین صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور شہریوں کو ٹریفک جام کے عذاب سے نجات کیلئے فی الفور مثبت
اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی 
عید الاضحی کے موقع پر شہر میں ٹریفک جام کی بد ترین صورتحال پر حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی کااظہار تشویش 
کراچی ۔۔۔13اکتوبر 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو لاحق مشکلات اور پریشانیوں پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر میں عید الاضحیٰ کے موقع پرحکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ٹریفک جام کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کسی قسم کے مثبت اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث شہر میں ٹریفک جام کی صورتحال بد ترین شکل اختیار کرچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی مسلم امہ کا بڑا مذہبی تہوار ہے اور اس تہوار میں جگہ جگہ مویشی منڈیوں کے قیام ، قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اور عید الاضحیٰ کی تیاریوں کیلئے شہری بڑی تعداد میں باہر نکلتے ہیں اور جب انہیں شہر میں کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام کی سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ان کے غم و غصہ کو کوئی بھی ذی شعور شخص غلط قرار نہیں دے سکتا ۔ حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں عید الاضحی کے موقع ٹریفک جام کی بد ترین صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور شہریوں کو ٹریفک جام کے عذاب سے نجات کیلئے فی الفور مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 



9/28/2024 2:27:12 AM