Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضلع گھوٹکی کے شہر اوباڑو میں دو بہنوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی اجتماعی زیادتی کے واقعے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ضلع گھوٹکی کے شہر اوباڑو میں دو بہنوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی اجتماعی زیادتی کے واقعے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 10/13/2013
ضلع گھوٹکی کے شہر اوباڑو میں دو بہنوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی اجتماعی زیادتی کے واقعے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
پولیس کا بنیادی مقصد عوام کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنا ہوتا ہے
اگر قانون کے محافظ ہی ظلم اور زیادتی پر اتر آئیں تو عام لوگوں کا پرسان حال کون ہوگا؟ رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔13، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ضلع گھوٹکی کے شہراوباڑو میں دوبہنوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا کہ مکمل تحقیق کے بعد ملو ث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ معصوم بچیوں اور خواتین کے ساتھ ہونیوالے جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزائیں دی جائیں، انہوں ںے کہاکہ پولیس کا بنیادی مقصد عوام کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنا ہوتا ہے اور اگر قانون کے محافظ ہی ظلم اوزیادتی پر اتر آئیں تو عام لوگوں کا پر سان حال کون ہوگا؟ ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع گھوٹکی میں اجتماعی زیادتی کے اس واقعے کا نوٹس لیا جائے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

12/28/2024 3:53:40 AM