Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
دوقومی نظریہ مکمل طورپرغلط اورفراڈ تھا۔۔۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ دوقومی نظریہ مکمل طورپرغلط اورفراڈ تھا،یہ نظریہ دراصل انگریزوں نے انڈیا کے مسلمانوں کوگمراہ کرنے کے لئے متعارف کرایاتھا ، میں تمام علماء،مبلغین، دینی مفکرین اورمؤرخین کوچیلنج کرتاہوں کہ وہ جب چاہیں اس بارے میں مجھ سے مناظرہ کرلیں،اگروہ ثبوت وشواہد کے ساتھ مجھے شکست دیدیں تومیں ان کے ہاتھ پربیعت کرلوں گااوراگروہ ہارجائیں توانہیں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے میراشاگرد بننا ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات کارکنوں اورہمدردوں سے سوشل میڈیاکے ذریعے اپنے خطاب میں کہی۔
Read More    Posted on: 24 Feb 2019
رینجرزنے ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹر کے کارکن آصف پاشا، ناظم آباد گلبہارسیکٹر کے کارکن محمدرضااور نارتھ کراچی سیکٹرکے کارکن سجاد کوگھروں سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز نے ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹریونٹ 38کے کارکن آصف پاشا، ناظم آباد گلبہارسیکٹر یونٹ 189 کے کارکن محمدرضااورنارتھ کراچی سیکٹرکے کارکن سجاد کوگھروں پر چھاپہ مارکرگرفتارکرلیاہے او رانہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ۔
Read More    Posted on: 24 Feb 2019
لندن میں ایم کیوایم کا 35واں یوم تاسیس 23 ، مارچ2019ء کومنایاجائے گا، اعلامیہ ایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے تیاریوں کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ایم کیوایم کا 35 واں یوم تاسیس23، مارچ2019ء کو لندن میں تنظیمی جوش وخروش سے منایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 18، مارچ2019ء کو ایم کیوایم کا 35 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں منایا جائے
Read More    Posted on: 24 Feb 2019
ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا کی وفد کے ہمراہ بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سرابرہ نواب براھمداغ بگٹی سے ملاقات
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید قاسم علی رضا نے جینوا میں بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سربراہ براھمداغ بگٹی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے قانونی مشیرعادل غفار ایڈوکیٹ ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد سلیم اور بلوچ ری پبلکن پارٹی کے ترجمان شیرمحمد بگٹی بھی موجود تھے

Read More    Posted on: 24 Feb 2019
پلوامہ خودکش حملہ پشتونوں، بلوچوں، مہاجروں اوردیگر مظلوم قوموں میں بیداری کودبانے کیلئے کرایاگیا ۔الطاف حسین
Read More    Posted on: 22 Feb 2019
سعودی وزیرخارجہ کا پاکستان میں بیٹھ کر ایران کو مٹانے کی دھمکیاں دیناانتہائی تشویشناک ہے،الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ کااسلام آبادمیں بیٹھ کر پاکستان کے وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کوکھلی دھمکیاں دیناانتہائی تشویشناک اورباقاعدہ جنگ کی دھمکی کے مترادف ہے ،پاکستان کے وزیراعظم ، آرمی چیف اورحکومت کوچاہیے کہ وہ قوم کوجواب دیں کہ سعودی عرب کوایران کے خلاف پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت کیسے دی گئی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا کے ذریعے کارکنان وعوام سے اپنے تازہ خطاب میں کیا۔
Read More    Posted on: 19 Feb 2019
جناب الطاف حسین کی تصنیف ’’ سچی باتیں ‘‘ رپورٹ : ارشد حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصنیف’’ سچی باتیں‘‘کی تقریب رونمائی 6فروری 2019ء بروز بدھ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں منعقد کی گئی ۔ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، شعبہ خواتین کی اراکین ، برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، ایم کیوایم یوکے کے کارکنان وہمدر دوں ،خواتین ،بچوں اور اہل قلم حضرات نے شرکت کی ،تقریب بظاہر مختصرتھی مگر شعبہ ادب کے لحاظ سے ایک تاریخ ساز تھی بلکہ یہ کہا جائے کہ دنیائے ادب کی منفر د تقریب تھی تو غلط نہیں ہوگا
Read More    Posted on: 18 Feb 2019
کشمیرمیں دہشت گردحملوں سے پاکستان اورانڈیاکے درمیان کشیدگی مزیدسنگین ہوگی اورخطے میں جنگ کے بادل چھائیں گے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ انڈین کشمیرمیں گزشتہ روز سیکوریٹی فورسز پر ہونے والا ہولناک دہشت گرد حملہ خطہ کی نازک صورتحال پر نہایت منفی اثرات ڈالے گا ،پاکستان کی فوجی قیادت کو یہ سوچناہوگاکہ ایسے دہشت گرد حملوں کے جواب میں انڈیا کی جانب سے پھولوں کی بارش نہیں ہوگی بلکہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کی فضاء مزیدسنگین ہوگی 
Read More    Posted on: 15 Feb 2019
اوورسیز یونٹوں کی منفرد کارکردگی پر شاندار تحفہ

جناب الطاف حسین کی تازہ ترین تصاویر جو 9 ، فروری2019ء کو وڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کے دوران لی گئی تھیں ، پیش کی جارہی ہیں۔ امید ہے کہ اوورسیز یونٹوں کے ساتھیوں کو منفرد کارکردگی کے مظاہرے پر یہ شاندار تحفہ پسند آئے گا۔
Read More    Posted on: 13 Feb 2019
قائدتحریک الطاف حسین کے 9 فروری کووورسیزیونٹوں سے بذریعہ وڈیو کانفرنسنگ اہم خطاب میں انتظامات اور کارکردگی کے لحاظ سے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ پہلے نمبرپررہا
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ بانی وقائداوربابائے مہاجرقوم جناب الطاف حسین کے 9 فروری 2019ء کواوورسیزیونٹوں سے بذریعہ وڈیو کانفرنسنگ اہم خطاب کے موقع پرہرملک کے کئی شہروں میں انتظامات اور کارکردگی کے لحاظ سے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کاپہلا نمبرآیاہے جبکہ دوسرانمبرایم کیو ایم امریکہ ، تیسرانمبر ایم کیوایم یوکے اورچوتھا نمبرایم کیوایم کینیڈاکارہاہے ۔
Read More    Posted on: 10 Feb 2019

Urdu News Archive