ایم کیو ایم کینیڈا کیلگری چیپٹر کے زیر اہتمامAPMSO کا 45واں یوم تاسیس
روایتی جوش وخروش سے منایا
قائدتحریک الطاف حسین نے ہی مہاجر نظریہ پیش کیا ۔مصطفےٰ عزیزآبادی
شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت تحریک منزل کی جانب بڑھ رہی ہے ۔مسعودحسن
کیلگری … 22 جون 2023ئ
ایم کیو ایم کینیڈا کیلگری چیپٹر کے زیر اہتمام اے پی ایم ایس او کا 45واں یوم تاسیس روایتی جوش وخروش سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں کیلگری کے مقامی پارک میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ایم کیوایم کینیڈاکے مقامی ذمہ داران و کارکنان، بزرگ خواتین و حضرات اوربچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے اس موقع پڑبذریعہ فون اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مہاجروں کے خلاف مسلسل نا انصافیوں کو دیکھتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے 11جون 1978کو APMSOکی بنیاد رکھی ، الطاف بھائی نے ہی مہاجر نظریہ پیش کیا اور برسوں تک تعلیمی اداروں اور گلی گلی تبلیغ کرکے مہاجرعوام کوایک پلیٹ فارم پر متحد کیا۔ 11جون 1978 کو جو فکر وفلسفہ پیش کیا وہ آج پورے ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے- آرگنائزر مسعود حسن نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت اور شہدا کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے تحریک اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے ۔تقریب سے کیلگری کے چیپٹرانچارج صفدرعباس نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر APMSOکے یوم تاسیس کاکیک بھی کاٹا گیا اورزوردارنعرے لگاکراپنے جوش وخروش کا اظہار کیا گیا ۔ پروگرام کے اختتام پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحتیابی، اسیرساتھیوں کی رہائی اور تحریکی شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔