Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان داؤد فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین


مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان داؤد فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 6/24/2023
سب میرین حادثے میں پاکستانی نژاد بزنس مین شہزادہ داؤد،انکے سالہ صاحبزادے سلیمان داؤداوردیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
 مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان داؤد فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین

لندن۔۔۔24، جون2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ٹوریسٹ سب میرین کے المناک حادثے میں پاکستانی نژاد بزنس مین شہزادہ داؤداورانکے جواں سالہ صاحبزادے سلیمان داؤد سمیت دیگر افرادکے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ داؤد فیملی نے سائنس، صنعت اورصحت کے شعبوں میں گرانقدرسماجی خدمات انجام دی ہیںجوکہ ناقابل فراموش ہیں۔ ٹائٹن حادثے میں داؤد فیملی کے دوارکان کے جاں بحق ہونے کی المناک خبر دنیابھرمیں مقیم پاکستانیوںکیلئے گہرے دکھ اور صدمے کاباعث ہے ۔ جناب الطاف حسین نے سب میرین کے المناک حادثے میں شہزادہ داؤد اور ان کے جواں سالہ صاحبزادے سلیمان داؤد کے جاں بحق ہونے پرداؤد فیملی کے تمام سوگوار ان سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان داؤد فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی اللہ تعالیٰ شہزادہ داؤد اور ان کے صاحبزادے سلیمان داؤد کے درجات بلندفرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے ٹائٹن سب میرین کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے سوگوارلواحقین سے بھی دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیا۔
٭٭٭٭٭



12/22/2024 4:37:39 AM