ایم کیو ایم کینیڈا کے زیراہتمام ٹورنٹومیںAPMSO کا45واں یوم تاسیس منایا گیا،
مسی ساگا میں یوم تاسیس کا اجتماع منعقد، کارکنوںاورہمدردوں کی بڑی تعداد کی شرکت
یہ تاریخی حقیقت ہے کہ مہاجرنظریہ کے خالق جناب الطاف حسین ہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
یوم تاسیس کے اجتماع سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن آصف قاضی،ایم کیوایم کینیڈاکے جوائنٹ آرگنائزر اقبال بہادر ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کاشف زیدی، ایوب خان اور ٹورنٹوکے چیپٹرانچارج ریحان ظہیرکا بھی اظہارخیال
ٹورنٹو:…24 جون، 2023ئ
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیراہتمام اے پی ایم ایس او کا45واں یوم تاسیس روایتی جوش وجذبے سے منایا گیا، اس سلسلے میں کینیڈا کے مختلف چیپڑزمیں پروگرام منعقد کئے گئے۔ٹورنٹو چیپڑکے زیراہتمام45 ویں یوم تاسیس کا پروگرام مسی ساگا کے مقامی ہال میں منعقد کیا گیا جس میں کارکنوںاورہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفی عزیزآبادی نے فون پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہماری تاریخ کی سب سے بڑی حقیقت ہے کہ مہاجرنظریہ کے خالق قائدتحریک الطاف حسین ہیں اورانہوں نے ہی 11جون 1978ء کو اے پی ایم ایس او کی شکل میں مہاجرتحریک کی بنیادرکھی اوروہی مہاجر تحریک کے بانی ہیں لیکن اب ایک سازش کے تحت اس مہاجر تحریک کی تاریخ کومسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اورنئی نسل کوگمراہ کرنے کے لئے کہاکہ جارہا ہے کہ مہاجرتحریک کے بانی الطاف حسین نہیںہیں، ایسے پروپیگنڈوں کے ذریعے تاریخ کومسخ نہیں کیا جاسکتا ، نہ صرف مہاجرعوام بلکہ پوری دنیاجانتی ہے کہ جناب الطاف حسین ہی مہاجرتحریک کے بانی ہیں،وہی مہاجروں کے واحداورمسلمہ لیڈرہیں۔ یوم تاسیس کے اجتماع سے رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی آصف قاضی،ایم کیوایم کینیڈاکے جوائنٹ آرگنائزر اقبال بہادر ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کاشف زیدی، ایوب خان اورٹورنٹوکے چیپٹرانچارج ریحان ظہیرنے بھی اظہارخیال کیا۔
اس موقعے پر 45 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ زمہ داران و کارکنان نے اس موقعے پرعہد کیا کہ اپنی آخری سانس تک قائد تحریک جناب الطاف حسین کے سچے وفاداررہیں گے۔، پروگرام کے اختتام پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحتیابی، اسیرساتھیوں کی
رہائی،تحریک کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔