ایم کیوایم کے وفد کی اوٹاوا میں کینیڈا کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں
ایم کیوایم کے رہنماؤں کی کنزرویٹو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ ٹام کیمک ،
جسراج سنگ حالاں اورحکمراں لبرل پارٹی کے رکن سمیرزبیری سے ملاقاتیں
وفد نے ارکان پالیمنٹ کو ایم کیوایم پرعائد غیرآئینی وغیرجمہوری پابندیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا
ملک کی بڑی جماعت ایم کیوایم کوریاستی طاقت کے ذریعے کچلاجارہاہے
ایم کیوایم کے وفد کی سربراہی ڈپٹی کنوینر شاہد رضانے کی، وفد میں رابطہ کمیٹی کے ایڈوائزر ڈاکٹر ندیم احسان، ایم کیوایم کینیڈا کے جوائنٹ آرگنائزر اقبال بہادر خان اور سینٹرل آرگنائزنگ کے رکن ایس ایم زکی شامل تھے
اوٹاوا… 21جون، 2023ئ
ایم کیوایم کے چار رکنی وفد نے ڈپٹی کنوینر شاہد رضا کی سربراہی میں گزشتہ روز کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کینیڈین پارلیمنٹ کادورہ کیااوروہاں پارلیمنٹ کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کنزرویٹو پارٹی تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ ٹام کیمک) (Tom Kmiecاور جسراج سنگ حالاں (Jasraj Singh Hallan) اورحکمراں لبرل پارٹی کے رکن سمیر زبیری (Sameer Zuberi)سے علیحدہ ملاقاتیں کیں اورانہیں ایم کیوایم پر عائد غیرآئینی وغیرجمہوری پابندیوںاور پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد رضا کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے سینئر ایڈوائزراورسابق کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان، ایم کیوایم کینیڈا کے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر اقبال بہادر خان اور کینیڈا کی سینٹرل آرگنائزنگ کے رکن ایس ایم زکی شامل تھے۔ ایم کیوایم وفد کے اراکین نے معزز اراکین پارلیمنٹ کو پاکستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے متعلق آگاہ کیا۔ وفد نے بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے اوراس کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کروڑوں مہاجروںسمیت تمام مظلوم عوام کے لیڈرہیں لیکن گزشتہ کئی برسوںسے جناب الطاف حسین کی تحریر،تقریر، تصویر پر غیر آئینی و غیرقانونی پابندی عائد ہے۔اس سلسلے میں عدالتیں بھی انصاف فراہم نہیں کررہی ہیں۔حتیٰ کہ جناب الطاف حسین کوپاکستانی شناختی کارڈ کے اجرا سے بھی محروم کیا ہوا ہے ۔ دوسری جانب ایم کیوایم کوریاستی طاقت کے ذریعے کچلاجارہاہے ۔ کارکنان ماورائے عدالت شہید، لاپتہ او ر اسیر کئے جارہے ہیں۔ ایم کیوایم کے کارکنان کو مظاہرے اور کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔ وفد نے کینیڈین اراکین پارلیمنٹ کو کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں میں مردم شماری میں ہونے والی دھاندلی، انتخابات میں ایم کیوایم کے بائیکاٹ کے نتیجہ میں ہونے والے دس فیصد سے کم ٹرن آٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ وفد نے معزز اراکین پارلیمنٹ کو بتایا کہ پاکستان، انسانی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کا پابند ہے لہٰذا معزز اراکین پارلیمنٹ انسانی حقوق کی پاسداری کے سلسلے میں اپنا اثررسوخ استعمال کریں۔ اس ضمن میں ایم کیوایم اپنا مؤقف دیگر کینیڈین اراکینِ پارلیمنٹ تک بھی پہنچائے گی ۔ وفد نے اراکینِ پارلیمنٹ کو بانی و قائد تحریک الطاف حسین کی تحریکی زندگی سے متعلق مومن خان مومن کی تحریر کردہ کتاب The Living Legend بھی پیش کی۔ایم کیو ایم کے وفد کے اراکین نے معزز اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیااورامیدظاہر کی کہ معزز اراکین اس ضمن میں پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے اور مستقبل میں انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی آواز بلند کریں گے۔
٭٭٭٭٭