Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

” یونان کشتی سانحہ “ جیسے المناک واقعات اور ہیومن اسمگلنگ کے پیچھے کارفرماہاتھ :


” یونان کشتی سانحہ “ جیسے المناک واقعات اور ہیومن اسمگلنگ کے پیچھے کارفرماہاتھ :
 Posted on: 6/20/2023
یونان کشتی سانحہ “ جیسے المناک واقعات اور ہیومن اسمگلنگ کے پیچھے کارفرماہاتھ : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ” یونان کشتی سانحہ “ کے بارے میں ہر روزپرنٹ اورالیکٹرونک میڈیا پر دلسوز خبریں پڑھ اوردیکھ کر دردمند دل رکھنے والا ہر فرد انتہائی دکھی ہے مگر الیکٹرونک میڈیا پر نشر ہونےوالے بعض ماہرین اوردانشوروں کے انتہائی نامناسب تبصرے اورتجزیے متاثرہ خاندانوں اورتمام لوگوں کے دکھوں میں مزید اضافے کاسبب بن رہے ہیں کیونکہ وہ اس سانحہ کے پس ِ پردہ عناصر اور ذمہ دارمحکمہ جات کی نشاندہی کرنے کے بجائے اس سانحہ کا رخ موڑنے اور عوام کا ذہن اس سانحہ کے اصل ذمہ دار عناصرسے ہٹاکرکہیں اورڈالنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔ میں نے سوچا کہ میں اس تازہ ترین '' یونان کشتی سانحہ '' اور ماضی میں وقوع پذیرہونے والے اس جیسے المناک واقعات کے پیچھے چھپے ہوئے خفیہ ہاتھوں ، اداروں اورمحکموں کے بارے میں عوام کوآگاہ کروں ۔ایسے تمام دل گداز سانحات کے پیچھےکارفرما عناصر ، اداروں اورمحکموں کے نام درج ذیل ہیں جن کی معاونت کے بغیرخواہ انسانوں کی اسمگلنگ ہویا اشیاء کی اسمگلنگ، یا یونان کشتی سانحہ جیسے المناک واقعات ظہورپذیرنہیں ہوتے۔  (1) پاکستان کے اہم طاقتورادارے :     (A) آرمی بارڈرفوس (منسلک افراد)     (B) نیوی بارڈرفورس (منسلک افراد)     (C) ISI ( انٹرسروسز انٹیلی جنس ) ( منسلک افراد )     (D)   MI ( ملٹری انٹیلی جنس ) ( منسلک افراد ) (2) IB  ( انٹیلی جنس بیورو ) ( منسلک افراد ) (3) FIA    (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ) ( منسلک افراد ) (4) ANF  (اینٹی نارکوٹک فورس) ( منسلک افراد ) (5) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فورس ( منسلک افراد ) (6) انسانوں اورمنشیات کے بڑے بڑے اسمگلرز (منسلک افراد ) ان تمام اداروں، محکموں اوران سے منسلک ذمہ دار افراد کے شامل ہوئے بغیرانسانوں کی اسمگلنگ اوریونان کشتی سانحہ اوراس قسم کے المناک واقعات ممکن نہیں ہوسکتے۔  عوام اس بات پر غورکریں ! کیاانہیں نہیں معلوم کہ انہی اداروں اوران کے ماتحت کام کرنے والے عملے کی موجودگی میں جب ہرشہر، گاؤں، گوٹھ میں کھلے عام چلنے والے منشیات کے اڈے انہیں نظرنہیں آتے، بارڈرز سے پیٹرول، ڈیزل، آٹے، چینی ، ادویات ، منشیات اوردیگراشیاء کی روزانہ ہونے والی اسمگلنگ ان اداروں کونظرنہیں آتی تومنظم اندازمیں ہونے والی انسانوں کی اسمگلنگ کہاں سے نظرآسکتی ہے ۔  ذرا سوچئے   !!! الطاف حسین 20جون 2023 #یونان_کشتی_سانحہ #GreeceBoatDisaster
22.9K
Views


12/22/2024 4:47:04 AM