سانحہ یونان کشتی کاذمہ دار کون؟؟؟
|
Posted on: 6/19/2023
|
سانحہ یونان کشتی کاذمہ دار کون؟؟؟
پاکستان کی حکمراں اشرافیہ ( رولنگ ایلیٹ ) جس میں کرپٹ فوجی جرنیل، کرپٹ سیاستداں، کرپٹ ججز، کرپٹ سول و ملٹری بیوروکریٹس اورسرکاری ایجنسیوں کے کرپٹ اعلیٰ حکام شامل ہیں جن کی بداعمالیوں ، اقرباء پروری ، موروثی سیاست، ناقابل بیان رشوت ستانی، کمیشن و کک بیکس بازی، آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزیوں اورحق اور سچ پر مبنی جدوجہد کرنے والوں کے خلاف جاری ہولناک مظالم کے عمل نے ملک کے 98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کاجینا اتنا مشکل بنادیا ہے کہ لوگ حصول معاش ، بہتر زندگی کی تلاش اورپاکستان میں بے گناہ مارے جانے کے خوف سے بیرون ملک فرار ہونے کے لئے غیرقانونی ذرائع اختیارکرنے پر مجبورہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال '' سانحہ یونان کشتی '' ہے ۔
صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ روزگار کے حصول اورجان بچانے کی غرض سے لوگوں کوملک سے فرار ہونے کا جوبھی راستہ نظرآتا ہے وہ اسے اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں کیونکہ اوپربیان کردہ کرپٹ عناصر نے ملک کی معیشت کودیوالیے ہونے کی نہج پر پہنچادیا ہے، کمرتوڑ مہنگائی نے غریبوں کا جینا محال کردیا ہے۔ بے روزگاری کے تناسب نے دنیا کے تمام ممالک کاریکارڈ توڑ ڈالاہے۔ ملک کی اسی کسمپرسی ، غیریقینی، Precarious صورتحال کے سبب لوگ اس قدرمجبور ہوگئے ہیں کہ پاکستان سے ہرروز اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنرمند افراد بیرون ملک کا رخ کررہے ہیں۔
چنانچہ ملک کے غریب ومفلوک الحال لوگوں نے روزگار کے حصول یا اپنی جان بچانے کی غرض سے جوغیر قانونی راستہ اختیار کرلیا ہے اسی کی وجہ سے یہ المناک سانحہ '' سانحہ یونان کشتی '' کی شکل میں ہمارے سامنے آیا۔ جس کے نتیجے میں سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں اورسینکڑوں اب تک لاپتہ ہیں۔
میں اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں اورجاں بحق ہونے والوں کےلئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تمام ہلاک شدگان کوشہادت کا درجہ عطا فرماکر انہیں اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی کوممکن بنائے۔ آمین
میں اس سانحہ اورماضی میں ہونے والے اس جیسے تمام سانحات و حادثات کاذمہ دار کرپٹ فوجی جرنیلوں اورکرپٹ حکمرانوں کے گٹھ جوڑ کوسمجھتا ہوں کیونکہ انسانی اسمگلنگ اوراس قسم کے تمام غیرقانونی کاروبار کے پیچھے اسی گٹھ جوڑ کا ہاتھ ہے۔ یعنی ایسے تمام گھناؤنے کاروبار اسی گٹھ جوڑ کی ناک کے نیچے ہوتے ہیں۔ جس ثبوت یہ ہے کہ آج تک ایسا گھناؤنا کاروبار کرنے والے کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزا نہیں دی گئی۔
شائد بہت سے لوگ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ میں ہربات میں فوجی جرنیلوں کو ذمہ دار قراردے دیتا ہوں تووہ لوگ یہ بتائیں کہ زمینی وسمندری حدود اورسرحدوں کی نگرانی کرنے والے سرکاری اہلکار اور ان کے اعلیٰ حکام ملک کے کس ادارے سے تعلق رکھتے ہیں؟؟؟
الطاف حسین
18جون 2023
#Greece
#GreeceBoatDisaster
Translate Tweet
|
12/22/2024 4:36:20 AM
|
|