Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایک دفعہ پھر ایم کیو ایم کے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم لیاری سیکٹریونٹ 32کے کارکن ریحان ولد حسین اور ایم کیو ایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ132کے کارکن فیصل شہزاد ولد سمیع اللہ کی پر ااسرار حالات میں جاں بحق ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کارکنان کے شہید ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
Read More    Posted on: 31 Jan 2014
ایم کیوایم کے کارکنان ریحان حسن اور فیصل شہزاد کی بہیمانہ قتل پر جناب الطا ف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم لیاری سیکٹر یونٹ32کے کارکن ریحان ولد حسین اور ایم کیو ایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ132کے کارکن فیصل شہزاد ولد سمیع اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا ر کیا ہے۔
Read More    Posted on: 31 Jan 2014
قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف بین الاقوامی سازشوں کاجال تیارکیاجارہا ہے اوربی بی سی کی دستاویزی فلم اسی سازش کاحصہ ہے،عبدالحسیب
متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب کمیٹی کے زیراہتمام ملتان ہاؤس سے چوک ڈیرہ اڈاتک قائدتحریک الطاف حسین سے اظہارِیکجہتی کیلئے بھرپوراورپرجوش ریلی نکالی گئی جوشہرکے مختلف مقامات اورشاہراہوں سے ہوتی ہوئی چوک ڈیرہ پراختتام پذیرہوئی اس موقع پرچوک ڈیرہ پربر طانیہ کے ادارے بی بی سی کی جانب سے نشرکی جانیوالی دستاویزی فلم جس میں قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم پربے بنیادالزامات عائدکیے گئے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا۔
Read More    Posted on: 31 Jan 2014
ایم کیوایم ، ملک میں انصاف کا ایسا نظام قائم کرناچاہتی ہے جہاں سب کو یکساں انصاف میسر آسکے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ، ملک میں انصاف کا ایسا نظام قائم کرناچاہتی ہے جہاں امیروغریب سب کی عزت برابرہواور سب کو یکساں انصاف میسر آسکے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایم کیوایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے ارکان ، شعبہ خواتین کی ارکان اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر تمام ذمہ دارن اورکارکنان نے جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہارکیا اور ان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے
Read More    Posted on: 31 Jan 2014
کراچی کے مختلف علاقوں میں بم دھماکہ اور دستی بموں سے حملوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں پیر آباد کے علاقے میں بم دھماکہ ، سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس موبائل اور میڑو ول سائٹ میں ایک گاڑی پر دہشت گردوں کے دستی بموں سے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے ان واقعات کو شہر کا امن سبوتاژ کرکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے
Read More    Posted on: 31 Jan 2014
برطانیہ پولیس شہید انقلاب کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے تو کیااس میں ایم کیوایم اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کا قصور ہے ، رابطہ کمیٹی
بر طانیہ کے نجی ادارے بی بی سی کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف ڈاکومنٹری نشرکرنے اورقائدتحریک الطاف حسین پربے بنیادالزامات کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ملک بھرمیں مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے جس میں حق پرست عوام وکارکنان حصہ لیکراپناپرامن احتجاج ریکارڈکرارہے ہیں۔
Read More    Posted on: 31 Jan 2014
ایم کیوایم اتوار2 فروری دوپہر2بجے نیوایم اے جناح ؒ روڈنزد مزارقائد پرقائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے اجتماع منعقدکریگی
قائدتحریک الطاف حسین سے اظہارِیکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام مورخہ 2؍فروری 2014ء بروزاتواردوپہردوبجے نیومحمدعلی جناح ؒ روڈنزد مزار قائد پرعوام وکارکنان کااجتماع منعقد کیاجائے
Read More    Posted on: 31 Jan 2014
جناب الطاف حسین کے خلاف جھوٹے مقدمات کا جال ایم کیوایم اور اس کے کارکنان و عوام کی دل شکنی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہے ، رابطہ کمیٹی رکن یوسف شاہوانی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے کہاہے کہ بی بی سی کی بد دیانتی پر مبنی دستاویزی فلم اور شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق قتل کے کیس میں قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے خلاف جھوٹے مقدمات کے جال بچھانا اور ان کی زندگی کو لاحق خطرات سے جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے عوام اور کارکنان کو الگ تھلگ نہیں رکھا جاسکتا ، جناب الطاف حسین کے خلاف جھوٹے مقدمات کا جال ایم کیوایم اور اس کے کارکنان و عوام کی دل شکنی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہے ۔
Read More    Posted on: 31 Jan 2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن سلیم شہزاد کے بھتیجے مقتول شفقت عزیز کو یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن سلیم شہزاد کے بھتیجے مقتول شفقت عزیز کو سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا 
Read More    Posted on: 31 Jan 2014
مظفر گڑھ میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا اور اراکین کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشورزہرا اور اراکین شعبہ خواتین نے مظفر گڑھ میں پنچایت کے فیصلے پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور پنچایت کی جانب سے بھائی کے کئے کی سزا اجتماعی زیادتی کی صورت میں لڑکی کودینے کے فیصلے کو آئین ، قانون ، اسلام اور خواتین کے بنیادی حقوق کی کھلی پامالی قرار دیا ہے
Read More    Posted on: 30 Jan 2014

Urdu News Archive