Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مظفر گڑھ میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا اور اراکین کا اظہار مذمت


مظفر گڑھ میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا اور اراکین کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/30/2014
مظفر گڑھ میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا اور اراکین کا اظہار مذمت 
پنچایت کی جانب سے بھائی کے کئے کی سزا اجتماعی زیادتی کی صورت میں لڑکی کودینے کا فیصلہ آئین ، قانون ، اسلام اور خواتین کے بنیادی حقوق کی کھلی پامالی ہے،شعبہ خواتین ایم کیوایم 
عدالتی پابندی کے باوجود ملک بھر میں جرگہ اور پنچایتی سسٹم کے انعقاد کا سلسلہ فی الفو راور قانون پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے ، کشور زہراانچارج شعبہ خواتین ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔30، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشورزہرا اور اراکین شعبہ خواتین نے مظفر گڑھ میں پنچایت کے فیصلے پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور پنچایت کی جانب سے بھائی کے کئے کی سزا اجتماعی زیادتی کی صورت میں لڑکی کودینے کے فیصلے کو آئین ، قانون ، اسلام اور خواتین کے بنیادی حقوق کی کھلی پامالی قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ مظفر گڑھ میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ نے ثابت کردیا ہے کہ نام نہاد پنچایتی اور جرگہ سسٹم عدالتی احکامات کے باوجود اب بھی ملک میں چلایاجارہا ہے اور افسوسناک ، قابل مذمت ، نفرت انگیز اور انسانیت سے دور جہالت پر مبنی فیصلے کئے جارہے ہیں جن میں خواتین کو خصوصی طور پر مظالم کا نشانہ بنایاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی اور اس کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور کہا کہ وہ ظلم کے خلاف انصاف کے حصول کی امید سے ہرگز مایوس نہ ہوں ۔کشور زہرا اور اراکین شعبہ خواتین نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ مظفر گڑھ میں پنچایت کے فیصلے پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور عدالتی پابندی کے باوجود ملک بھر میں جرگہ اور پنچایتی سسٹم کے انعقاد کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے اور اس سلسلے میں قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔

9/28/2024 2:24:20 PM