Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

برطانیہ پولیس شہید انقلاب کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے تو کیااس میں ایم کیوایم اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کا قصور ہے ، رابطہ کمیٹی


برطانیہ پولیس شہید انقلاب کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے تو کیااس میں ایم کیوایم اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کا قصور ہے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/31/2014
برطانیہ پولیس شہید انقلاب کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے تو کیااس میں ایم کیوایم اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کا قصور ہے ، رابطہ کمیٹی 
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کبھی بھی باطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکایا جس پر ہمیں فخر ہے
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف ہونے والی سازشوں کے سامنے ملک بھر کے مظلوم حق پرست عوام چٹان ثابت ہوں گے
حیدرآباداورملتان میں مظاہرے سے کنورنویدجمیل،اشفاق منگی،سیدشاکرعلی،عبدالحسیب اوردیگرکاخطاب
حیدرآباد؍ملتان۔۔۔ 31جنوری 2014ء
بر طانیہ کے نجی ادارے بی بی سی کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف ڈاکومنٹری نشرکرنے اورقائدتحریک الطاف حسین پربے بنیادالزامات کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ملک بھرمیں مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے جس میں حق پرست عوام وکارکنان حصہ لیکراپناپرامن احتجاج ریکارڈکرارہے ہیں۔اس سلسلے میں جمعے کے روزایم کیوایم حیدرآبادزون اورایم کیوایم ملتان زون کے زیراہتمام مظاہرے کیے گئے اورریلیاں نکالی گئی جس میں متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے اراکین کنور نوید جمیل ،اشفاق منگی ،سید شاکر علی،عبدالحسیب ،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ارکان،رابطہ کمیٹی کے معاؤن جاوید کاظمی ،سندھ وپنجاب تنظیمی کمیٹی کے انچارجزواراکین ،حق پرست اراکین اسمبلی،زونل انچارجز واراکین ، سیکٹرزو یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران اورکارکنان کے علاوہ حق پرست عوام بزرگ،نوجوانوں، خواتین،بچوں اوربچیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرے کے شرکاء سے خطاب میں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ بی بی سی کی قائد تحریک اور ایم کیوایم کے خلاف ڈاکومنٹری سے یہ بات ثابت ہوگی ؟ہے کہ حق کیلئے اٹھائی جانے والی آواز ملکی و بیرونی سرمایہ داروں کو بری لگتی ہے ۔ایم کیوایم مخالف لوگوں کے موقف کو بنیاد بناکرکروڑوں عوام کے قائدکی توہین کی گئی ہے ۔ کئی سال سے برطانیہ پولیس شہید انقلاب کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے تو کیااس میں ایم کیوایم اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کا قصور ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہمیشہ امن و محبت کا پیغام نہ صرف دیا بلکہ ملک میں فروغ امن کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے اور ایسی جماعت اوراس کے قائد پر دہشت گردی کے الزامات یقیناکسی سازش کا حصہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کبھی بھی باطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکایا جس پرہمیں فخر ہے اور انکے خلاف ہونے والی ہر سازش کو حق پرست عوام اپنے اتحاد سے ناکام بنائینگے ۔مظاہرے سے حق پرست نمائندوں اورایم کیوایم کے دیگرذمہ داران نے کہاکہ پاکستان کے تمام مظلوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں جوجناب الطاف حسین کے 
خلاف ہونے والی سازشوں کے سامنے دیوار ثابت ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے محبت و اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے یہ مظاہرے اس بات کی غمازی کررہے ہیں کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا حق پرست عوام مقابلہ کریں گے اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں قائد تحریک جناب الطاف حسین سے جداء نہیں کرسکتی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم عوامی جماعت ہے جو عوام کے حقوق سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوسکتی۔پاکستانی عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے دشمن، ایم کیو ایم اور اس کے قائد جناب الطاف حسین کے خلاف سازش کررہے ہیں ، قائد تحریک جناب الطاف حسین سے جداء کرنے کی کوشش کرکے آغاز الطاف حسین ہے ہماری منزل بھی الطاف حسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ حق پرست عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اپنے نجات دہندہ سمجھتی ہے اورحق اور باطل کی اس جنگ میں ملک کے مظلوم حق پرست عوام ہراول دستہ ہوگی ۔قائد تحریک جناب الطاف حسین غریبوں اور مظلوموں کا سہارا ہے اور قائد تحر یک کے دشمن غریبوں اور مظلوموں کے دشمن ہے ۔ 

9/28/2024 2:28:10 PM