Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ، ملک میں انصاف کا ایسا نظام قائم کرناچاہتی ہے جہاں سب کو یکساں انصاف میسر آسکے، الطاف حسین


ایم کیوایم ، ملک میں انصاف کا ایسا نظام قائم کرناچاہتی ہے جہاں سب کو یکساں انصاف میسر آسکے، الطاف حسین
 Posted on: 1/31/2014
ایم کیوایم ، ملک میں انصاف کا ایسا نظام قائم کرناچاہتی ہے جہاں سب کو یکساں انصاف میسر آسکے، الطاف حسین
پاکستان میں غریب شہریوں کیلئے بڑی عدالتوں کے دروازوں پردستک دینا ناممکن بن چکا ہے
ایم کیوایم دشمن عناصر نے بین الاقوامی سطح پر میرے خلاف سازشوں اورمنفی پروپیگنڈوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے
میرے اعصاب کا امتحان لینے والی طاقتیں جان لیں کہ میں کسی بھی باطل قوت کے آگے ہرگز نہیں جھکوں گا
مجھے حیدرآباد کی ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور تحریکی ساتھیوں پر ہمیشہ فخراورناز رہا ہے
کارکنان وعوام حالات سے ہرگز مایوس نہ ہوں اور حقوق کے حصول کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں
ایم کیوایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے ارکان، شعبہ خواتین اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔31، جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ، ملک میں انصاف کا ایسا نظام قائم کرناچاہتی ہے جہاں امیروغریب سب کی عزت برابرہواور سب کو یکساں انصاف میسر آسکے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایم کیوایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے ارکان ، شعبہ خواتین کی ارکان اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر تمام ذمہ دارن اورکارکنان نے جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہارکیا اور ان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔ جناب الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج بدقسمتی سے پاکستان میں غریب شہریوں کیلئے بڑی عدالتوں کے دروازوں پردستک دینا ناممکن بن چکا ہے اور وہ وکلاء کی بھاری فیس ادانہ کرنے کے باعث جھوٹے الزامات کے تحت جیلوں میں سزائیں بھگتنے پر مجبور ہیں۔ایم کیوایم ، پاکستان میں ایسے منصفانہ نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہے جہاں جاگیرداروں اور وڈیروں کے ساتھ غریب ہاری کسان بھی بڑی عدالت تک رسائی میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کرے اورسب کو انصاف میسر�آسکے۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرستی کا عمل حسینیت کا شعار ہے اور حق پرستی کی راہ پرچلنے والے کسی باطل قوت کے آگے سرجھکانا پسند نہیں کرتے۔ حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں مجھے تین مرتبہ قیدوبند کی صعوبتیں اورٹارچرسیلوں کی اذیتیں برداشت کرنا پڑیں۔ تحریک اور مشن کی ہی خاطر میں گزشتہ 24 سال سے جلاوطنی کا کرب بھی برداشت کررہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جب ایم کیوایم دشمن عناصر جلاوطنی کے باوجود عوام کو مجھ سے جدا نہ کرسکے تو انہوں نے برطانیہ میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے بین الاقوامی سطح پر میرے خلاف سازشوں اورمنفی پروپیگنڈوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی طاقتیں میرے حوصلے اور ہمت آزماکر دیکھ چکی ہیں ، اب اگر بین الاقوامی طاقتیں میرے اعصاب کا امتحان لینا چاہتی ہیں تو وہ جان لیں کہ میں کسی بھی باطل قوت کے آگے ہرگز نہیں جھکوں گا، میرا سر اللہ کے سوا کسی کے آگے جھکا ہے نہ جھکے گا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآباد میرا شہر ہے اور مجھے حیدرآباد کی ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور تحریکی ساتھیوں پر ہمیشہ فخراورناز رہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے حیدرآباد کے کارکنان وعوام سے کہاکہ وہ ماضی کی طرح متحدومنظم اور ثابت قدم رہیں ، کسی بھی قسم کے حالات سے ہرگز مایوس نہ ہوں اور حقوق کے حصول کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں۔

9/28/2024 2:30:17 PM