Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کے خلاف جھوٹے مقدمات کا جال ایم کیوایم اور اس کے کارکنان و عوام کی دل شکنی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہے ، رابطہ کمیٹی رکن یوسف شاہوانی


جناب الطاف حسین کے خلاف جھوٹے مقدمات کا جال ایم کیوایم اور اس کے کارکنان و عوام کی دل شکنی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہے ، رابطہ کمیٹی رکن یوسف شاہوانی
 Posted on: 1/31/2014
جناب الطاف حسین کے خلاف جھوٹے مقدمات کا جال ایم کیوایم اور اس کے کارکنان و عوام کی دل شکنی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہے ، رابطہ کمیٹی رکن یوسف شاہوانی 
جناب الطاف حسین کے خلاف کسی بھی سطح پر کی جانے والی سازش کو برداشت نہیں کیاجائے گا، گوٹھوں کے معززین کے جذبات 
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام لکھی ، موچکوا ور اس سے متصل مختلف گوٹھوں کے دورے 
کے موقع پر معززین سے ملاقات کے دوران بات چیت
کراچی ۔۔۔31، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے کہاہے کہ بی بی سی کی بد دیانتی پر مبنی دستاویزی فلم اور شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق قتل کے کیس میں قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے خلاف جھوٹے مقدمات کے جال بچھانا اور ان کی زندگی کو لاحق خطرات سے جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے عوام اور کارکنان کو الگ تھلگ نہیں رکھا جاسکتا ، جناب الطاف حسین کے خلاف جھوٹے مقدمات کا جال ایم کیوایم اور اس کے کارکنان و عوام کی دل شکنی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام اپنے حلقہ انتخاب میں آنے والے لکھی ، موچکوا ور اس سے متصل مختلف گوٹھوں کے دورے کے موقع پر معززین سے ملاقات کے دوران کیا ۔کی اس موقع پرایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، سابق حق پرست سینیٹر و رکن تنظیمی کمیٹی بلوچستان محمد علی بروہی ، کراچی مضافاتی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ ،اراکین الطاف حسین مینگل ، حاجی اسماعیل بلوچ ، سید معین الدین بھی موجود تھے ۔اس موقع پر انہوں نے ملنگ گوٹھ میں دیہہ گابو پٹ ، گوند پاس ، مائی گاڑی سے آئے ہوئے گوٹھو ں کے معززین سے ملاقات میں گوٹھوں میں رہائش پذیر عوام کو درپیش بنیاد ی عوامی مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کی ،ان میں ملنگ گوٹھ ، عمر گوٹھ ، لونگ گوٹھ ، کٹو گوٹھ ، لکھی گوٹھ ، لٹھی گوٹھ ، موچکو ، عبدالرحیم گوٹھ ،نبی داد گوٹھ ، امام بخش گوٹھ ، نیک محمد گوٹھ ، حسن گوٹھ ، عبداللہ گوٹھ ، خواستی بروہی گوٹھ ، ممتاز گوٹھ ، سہرا ب گوٹھ ، بچو گوٹھ سے آئے ہوئے معززین ، محمد علی رودینی ، حسین محمد حسنی ، ملنگ، میر محمد حسنی ، پیر بخش رند ،محمد مراد کلمتی شامل تھے ۔متعلقہ گوٹھ میں پہنچنے پر گوٹھو ں کے معززین ومکینوں کی جانب سے رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی کا والہانہ اور واشگاف نعروں سے استقبال کیاگیا اس موقع پر مختلف گوٹھوں سے آئے ہوئے معززین کی نمائندگی کرتے ہوئے لکھی گوٹھ کے معزز پیر بخش رند نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین کے خلاف کسی بھی سطح پر کی جانے والی سازش کو برداشت نہیں کیاجائے گا اور ان کی زندگی کے حوالے سے جن خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے تو یہ سمجھ لیاجائے کہ سازشی عناصر ملکی سطح پر ہو ں یا بین الاقوامی سطح پرموجود ہوں وہ بچ نہیں سکتے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے گوٹھوں کے معززین کے جذبات کا سراہا اور کہا کہ کل بروز ہفتہ تین تلوار کلفٹن پر جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور دنیا پر ثابت کردیں کہ جناب الطاف حسین کے خلاف سازشوں کے جال ملکی سطح پر بنے جائیں یا بین الاقوامی سطح پر ان کے خلاف جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے عوام آہنی دیوار ثابت ہوں گے ۔ بعدازاں انہوں نے ملنگ گوٹھ ،عبدالرحیم گوٹھ ، خواستی بروہی گوٹھ میں واقع گورنمنٹ اسکول کا معائنہ کیا جہاں طالب علم تو موجود ہیں جبکہ اساتذہ غیر حاضر رہتے ہیں۔اسی طرح عبدالرحیم گوٹھ میں واقع بند ڈسپنسری کا دورہ کیا اور اس کی خستہ حالی کاجائزہ لیا ۔اس موقع پر معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں جاکر فوری طور پر متعلقہ افسران سے بات کروں گا اور اسکولوں کے اساتذہ کو ڈیوٹی کاپابند کرنے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو پابند کیاجائے گااور متعلقہ ڈسپنسری کو فعال کروایا جائے گا۔عمر بلوچ گوٹھ میں گوٹھ کے معزز غلام حسین بروہی کے گھر واقع عمر بلوچ گوٹھ میں جاکر ان کی والدہ کے انتقال پر بانی وقائد تحریک الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دُعا کی گئی۔

9/28/2024 2:31:10 PM