Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف بین الاقوامی سازشوں کاجال تیارکیاجارہا ہے اوربی بی سی کی دستاویزی فلم اسی سازش کاحصہ ہے،عبدالحسیب


قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف بین الاقوامی سازشوں کاجال تیارکیاجارہا ہے اوربی بی سی کی دستاویزی فلم اسی سازش کاحصہ ہے،عبدالحسیب
 Posted on: 1/31/2014
قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف بین الاقوامی سازشوں کاجال تیارکیاجارہا ہے اوربی بی سی کی دستاویزی فلم اسی سازش کاحصہ ہے،عبدالحسیب
قائد تحریک الطاف حسین کے قیادت میں انقلاب کاسفرجاری ہے اوراب وہ وقت دورنہیں جب ملک میں غریب ومتوسط طبقے کاانقلاب برپاہوگا
عبدالحسیب ،سیدارشادظفیر،مرزافرقان علی مغل اوردیگرمقررین کاملتان میں احتجاجی مظاہرے اورریلی کے شرکاء سے خطاب
ملتان:۔۔۔ 31جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب کمیٹی کے زیراہتمام ملتان ہاؤس سے چوک ڈیرہ اڈاتک قائدتحریک الطاف حسین سے اظہارِیکجہتی کیلئے بھرپوراورپرجوش ریلی نکالی گئی جوشہرکے مختلف مقامات اورشاہراہوں سے ہوتی ہوئی چوک ڈیرہ پراختتام پذیرہوئی اس موقع پرچوک ڈیرہ پربر طانیہ کے ادارے بی بی سی کی جانب سے نشرکی جانیوالی دستاویزی فلم جس میں قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم پربے بنیادالزامات عائدکیے گئے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا۔ریلی کی قیادت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب نے کی ۔ریلی میں سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ارکان ،صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج سیدارشادظفیرواراکین ،جنوبی پنجاب کمیٹی کے صدرمرافرقان علی مغل ودیگر اراکین کے علاوہ ٹاؤن اورسیکٹرزویونٹ کمیٹی کے ذمہ داران،کارکنان اورحق پرست عوام بھی شریک تھے۔اس موقع پرعبدالحسیب نے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین واحدلیڈرہیں جنہیں ملک بھرکے عوام بلاشبہ اپناقائدتسلیم کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف بین الاقوامی سازشوں کاجال تیارکیاجارہا ہے اوربی بی سی کی دستاویزی فلم اس سازش کاحصہ ہے جس میں جناب الطاف حسین اورایم کیوایم پربے بنیادالزامات عائدکئے گئے ہیں۔انہوں نے بی بی سی کی دستاویزی فلم شدیدالفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ بی بی سی پرنشر ہونے ہونیوالے ایم کیو ایم میڈیاٹرائل کاسلسلہ بندکیاجائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملک کے عوام باشعور ہیں وہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف کی جانیوالی سازشوں کواچھی طرح سمجھتے ہیں اورجانتے ہیں کہ ان سازشوں کے تانے بانے کون تیارکررہاہے۔ احتجاجی ریلی اور مظاہرے کے شرکاء سے صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج سیدارشادظفیر،جنوبی پنجاب کمیٹی کے صدرمرزافرقان علی مغل اوردیگرعہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں انقلاب کاسفرجاری ہے اوراب وہ وقت دورنہیں جب ملک میں غریب ومتوسط طبقے کاانقلاب برپاہوگا۔بعدازاں احتجاجی مظاہرے کی شرکاء پرامن طورپرمنتشرہوگئے۔

9/28/2024 2:30:53 PM