Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
جناب الطاف حسین نے سندھ کی تقسیم نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظام کی بہتری کے لئے ملک بھرمیں نئے صوبوں کا مطالبہ کیا ہے، حق پرست ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہار الحسن
سندھ اسمبلی میں متحد ہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے پیپلز پارٹی کے رہنما شر جیل انعام میمن کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے صوبہ سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کی ہے بلکہ سندھ سمیت ملک بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اصل جمہوری نظام کا مطالعہ کر کے پاکستان میں بھی انتظامی امور کی بہتری کے لئے نئے انتظامی یونٹس یا نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ 
Read More    Posted on: 17 Sep 2014
ایسی جمہوریت کو آمریت سے بدتر قراردیتا ہوں جو لوکل باڈیز سسٹم کے بغیرقائم کی جائے ۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں ایسی جمہوریت کو آمریت سے بدتر قراردیتا ہوں جو لوکل باڈیز یالوکل کونسل سسٹم کے بغیرقائم کی جائے ۔سپریم کورٹ جیلوں میں عدالتیں لگاکرایسے تمام قیدیوں کو رہا کرائے جواپنے جرم سے زائد سزا بھگت چکے ہیں،سانحہ قصبہ علیگڑھ ، سانحہ پکا قلعہ اور سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر کاتذکرہ نہ کرنے والی انسانی حقوق کی انجمنیں جعلی ہیں ،ایم کیوایم کی حکومت آئی ان انجمنوں کو بیرون ملک سے ملنے والا فنڈ بندکرادیا جائے گا۔ صرف پرویزمشرف نہیں بلکہ سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سمیت جن جنرلوں نے12، اکتوبر99ء کو ایمرجنسی لگائی ان پر بھی آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ قائم کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ اگر ایم کیوایم کو ایک سال کیلئے حکومت دیدی جائے تو ہم قومی خزانے کی لوٹ مارکرنے والوں کو جھگیوں میں منتقل کردیں گے 
Read More    Posted on: 17 Sep 2014
جو لوگ صوبے کی تقسیم کو غدار ی سے تعبیر کرتے ہیں وہ اپنے صوبے کو صوبہ کو نہیں پورا ملک سمجھتے ہیں جو بذات خود غداری کے مترادف ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کم سے کم پاکستان میں 20صوبے بنائے جائیں کیونکہ جس طرح ڈسٹرکٹ اور ڈویژن انتظامی یونٹ ہیں اسی طرح صوبے بھی یونٹ ہیں ، جب پاکستان میں قائم چار صوبے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کے بڑھنے سے تقسیم نہیں ہوئے تو صوبے بننے سے ملک کیسے تقسیم ہوسکتا ہے ۔اگر حکمرانوں نے سندھ کے شہری علاقوں کوبرابری کے حقوق نہیں دیئے تو مجبورا سندھ کے شہری علاقوں کے عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے اٹھ کھڑے ہوں گے 
Read More    Posted on: 17 Sep 2014
جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کو سیلاب زدگان کیلئے وقف کرکے ملک بھر میں سادگی کے ساتھ منایا گیا
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین کی61ویں سالگرہ سیلاب زدگان سے اظہار ہمدردی کے والہانہ جذبے کے ساتھ ملک بھر میں سادگی کے ساتھ منائی گئی اس سلسلے بدھ17ستمبرکوآزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں قائم ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی ،ڈسٹرکٹس اورتنظیمی دفاترمیں سالگرہ کے اجتماعات منعقدکیے گئے 
Read More    Posted on: 17 Sep 2014
قائدتحریک الطا ف حسین کی 61ویں سالگرہ؍مرکزی اجتماع؍جھلکیاں
* ایم کیوایم کے زیراہتمام قائدجناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں بروزبدھ17ستمبر2014ء کو انتہائی سادگی سے منائی گئی۔ * اس سلسلے میں دنیابھرمیں موجوداوورسیزیونٹوں سمیت پاکستان بھرمیں قائم ایم کیوایم صوبائی ،ضلعی اورزونل سمیت تنظیمی دفاترمیں سالگرہ کے اجتماعات منعقدکیے گئے جن میں مقامی ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ حق پرست عوام ،ماؤں،بہنوں،بزرگوں،نوجوانوں اوربچے بچیوں نے بہت تعداد میں شرکت کی۔
Read More    Posted on: 17 Sep 2014
قائدتحریک الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے موقع پرایم کیوایم ویب ٹی وی کی جانب سے ٹیلی ٹھیٹرپیش کیاگیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی61ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر’’سیاست برائے خدمت‘‘ کے عنوان سے ٹیلی ٹھیٹرپیش کیاگیا 
Read More    Posted on: 17 Sep 2014
بین القوامی شہر ت یافتہ قوال امجد صابری کو الطاف حسین کا خراج تحسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنی 61ویں سالگرہ کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران جناب الطاف حسین نے بین القوامی شہر ت یافتہ قوال امجد صابری کو زبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ وہ اپنے والدغلام فرید صا بری صاحب مرحوم کا نام روشن کررہے ہیں 
Read More    Posted on: 17 Sep 2014
جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے 50سے زائد مقامات پر سیلاب متاثرین اورآئی ڈی پیز کیلئے جھولی فنڈز جمع کیا گیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پران کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا کے 50سے زائد مقامات پر پاکستان میں سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کیلئے جھولی پھیلا عطیات جمع کئے گئے ۔
Read More    Posted on: 17 Sep 2014
مخیر حضرات سیلاب زد گان او رآئی ڈی پیز کی امداد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں دل کھول کرعطیات جمع کرائیں، الطاف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک بھر میں سیلاب زد گان اور آئی ڈی پیز کے امداد کیلئے امدادی کیمپ لگانے اور دن رات امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران وکارکنان کو زبر دست خراج تحسین پیش اور شاباش دی ہے ۔
Read More    Posted on: 17 Sep 2014
جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی کے مختلف اسکولوں کے بچوں کا نائن زیرو کا دورہ
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی کے مختلف اسکولوں کے طلبا اور طالبات نے اسکول پرنسپلز اور اساتذہ کی سربراہی میں جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ٹیبلو پیش کرکے جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا
Read More    Posted on: 17 Sep 2014

Urdu News Archive