Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم حیدرآبادزون کے کارکنان جلدہی شہر میں ایک بڑا جلسہ عام کرکے ثابت کردیں کہ حیدرآبادآج بھی حق پرستوں کاقلعہ ہے۔الطاف حسین


ایم کیوایم حیدرآبادزون کے کارکنان جلدہی شہر میں ایک بڑا جلسہ عام کرکے ثابت کردیں کہ حیدرآبادآج بھی حق پرستوں کاقلعہ ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 10/3/2014
ایم کیوایم حیدرآبادزون کے کارکنان جلدہی شہر میں ایک بڑا جلسہ عام کرکے ثابت کردیں کہحیدرآبادآج بھی حق پرستوں کاقلعہ ہے۔الطاف حسین
قائدتحریک الطاف حسین کی ایم کیوایم حیدرآبادکی زونل کمیٹی کے ارکان سے فون پر گفتگو
ایم کیوایم حیدرآبادکی زونل کمیٹی میں سینئرکارکنوں سہیل مشہدی اوررفیق اجمیری کی شمولیت پر زونل انچارج نویدشمسی اورزون کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کوقائدتحریک الطاف حسین کی مبارکباد
سہیل مشہدی اوررفیق اجمیری زون کے دیگرذمہ داران کے ساتھ ملکرحیدرآبادمیں تحریک کے نظریاتی کام کوپھیلائیں اورمزیدمنظم کریں ۔الطاف حسین
حیدرآبادکے حق پرست ارکان اسمبلی شہرکے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپورکوششیں کریں۔الطاف حسین
ماضی کی طرح شہر کو تحریک کاقلعہ ثابت کرینگے، حیدرآبادزون کے ذمہ داران کی قائدتحریک الطاف حسین کویقین دہانی
قائدتحریک الطاف حسین نے حیدرآبادزون کے ساتھیوں کوحج اکبر اورعیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی
لندن۔۔۔3 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم حیدرآبادزون کے ذمہ داران وکارکنان جلدہی شہر میں ایک بڑا جلسہ عام کرکے ثابت کردیں کہ حیدرآبادآج بھی حق پرستوں کاقلعہ ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کی شب ایم کیوایم حیدرآبادکی زونل کمیٹی کے ارکان سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے زونل کمیٹی میں سینئرکارکنوں سہیل مشہدی اوررفیق اجمیری کی شمولیت پر ایم کیوایم حیدرآبادکے زونل انچارج نویدشمسی اورزون کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کوکومبارکبادپیش کی اور پرانے ساتھیوں کا خوشدلی کے ساتھ خیرمقدم کرنے پرانہیں شاباش دی۔ انہوں نے سہیل مشہدی اوررفیق اجمیری کوبھی تلقین کی کہ وہ زون کے دیگرذمہ داران کے ساتھ ملکرایک خاندان کی طرح حیدرآباد زون میں تحریک کے نظریاتی کام کوپھیلائیں اورمزیدمنظم کریں ۔ جناب الطا ف حسین نے حیدرآبادکے حق پرست ارکان اسمبلی پربھی ذوردیا کہ وہ شہرکے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپورکوششیں کریں۔انہوں نے حیدرآبادزون کے ساتھیوں کوحج اکبر کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ آج اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اوربرکتوں کے نزول کادن ہے ۔انہوں نے کارکنوں کوعیدالاضحی کی پیشگی مبارکبادبھی پیش کی۔اس موقع پر حیدرآبادزون کے ذمہ داران نے بھی جناب الطاف حسین کوحج اکبراورعیدالاضحی کی مبارکبادپیش کی اورانہیں یقین دلایاکہ حیدرآبادزون کے کارکنان ماضی کی طرح شہر کو تحریک کاقلعہ ثابت کریں گے اوراس کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔ 


9/29/2024 8:28:59 PM