Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن میں خودکش بم دھماکے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت


کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن میں خودکش بم دھماکے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 10/4/2014
کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن میں خودکش بم دھماکے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت
اہل تشیع ہونے کی بنیاد پر ہزارہ کمیونٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کی نسل کشی کی جارہی ہے
معصوموں کے خون کی ہولی کھیلنے والے سفاک عناصر پورے ملک میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں
دہشت گردی کی گھناؤنی واردات میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے۔ الطاف حسین
بم دھماکے پر ہزارہ کمیونٹی سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ الطاف حسین
لندن:۔۔۔4؍اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں خودکش بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس کے نتیجے میں متعددافرادکے جاں بحق وزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ہزارہ ٹاؤن علی آباد میں بم دھماکے کو کھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ کوئٹہ کے علاقے میں ہزارہ کمیونٹی کواہل تشیع ہونے کی بنیاد پر خودکش حملوں اور بم دھماکوں کے ذریعے نشانہ بنایا جاچکا ہے جس میں ہزارہ برادری کے سینکڑوں معصوم وبے گناہ افراد شہید و زخمی ہوچکے ہیں اور اب بھی ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کوچن چن کردہشت گردی کانشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ آج ہزارہ ٹاؤن کے علاقے علی آباد میں ہونے والا خودکش بم دھماکہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ معصوموں کے خون کی ہولی کھیلنے والے یہ سفاک عناصر پورے ملک میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں شہید ہونیوالے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ بم دھماکے میں شہید ہونیوالے افراد کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطاکرے۔انہوں نے دھماکے زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔جناب الطاف حسین نے حکومت سے کہاکہ دہشت گردی گھناؤنی واردات میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کے خلاف سخت ایکشن کیاجائے اورانہیں عبرتناک سزادی جائے۔انہوں نے دھماکے پر ہزارہ کمیونٹی سے بھی دلی ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کیا۔

9/29/2024 8:24:49 PM