Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیو ایم اقتدار میں آکر پورے ملک میں تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک قائم کریگی،رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف اور رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر کے فنڈز سے ناظم آباد نمبر 3میں واقع گورنمنٹ گرلز پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں سائنس کی نئی کلاسوں کا افتتاح اور دوبارہ تعمیر ہونے والے بلاک کی مکمل تزئین و آرائش کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
Read More    Posted on: 11 Jan 2014
معروف گلو کارہ شبانہ کوثر اور شازیہ کوثر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے معروف گلوکارہ شبانہ کوثر اور شازیہ کوثر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
Read More    Posted on: 11 Jan 2014
ایم کیوایم کے وفد کی چوہدری اسلم کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرصغیراحمدکی سربراہی میں ایم کیوایم کے نمائندہ وفدنے گذشتہ روزعیسیٰ نگری کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر دہشت گردی کے المناک واقعے میں جام شہادت نوش کرنیوالے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہیدکی نمازجنازہ اورتدفین میں شرکت کی اورچوہدری اسلم شہید کے سوگوار لواحقین اور دیگر عزیز و اقارب سے ملاقات کرکے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کی مغفرت، درجات کی بلندی
Read More    Posted on: 10 Jan 2014
ہنگو میں اپنی جان کا نذرانہ دیکر اسکول کے بچوں کو خودکش حملے سے بچانے والے نوجوان طالبعلم اعتزاز حسین کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ہنگومیں اپنی جان کانذرانہ دیکر اسکول کے بچوں کوخودکش حملے سے بچانے والے نوجوان طالبعلم اعتزازحسین شہید کو زبردست خراج عقید ت پیش کیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ طالبان دہشت گرد جواس سے قبل بھی لڑکیوں اورلڑکوں کوحصول تعلیم سے روکنے کیلئے درجنوں اسکولوں اورکالجوں کوبموں سے اڑاچکے ہیں اور ملالہ جیسی لڑکیوں اور لڑکوں کودہشت گردی کانشانہ بناچکے ہیں انہوں نے ہنگو میں بھی اسکول کوخودکش حملے کے ذریعے اڑانے کی کوشش کی لیکن نوجوان طالبعلم اعتزازحسین نے اپنی جان پرکھیل کرخودکش حملہ آوروں کوروکااوراپنی جان دیکردیگرطلبہ کی جانیں اور اسکول کوتباہ ہونے سے بچالیا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ
Read More    Posted on: 10 Jan 2014
انتہائی جری اور بہادر پولیس آفیسر سمیت محکمہ پولیس کے تمام جوانوں اور افسران کو جدید ترین کمیونیکشن کے آلات اور بلٹ پروف گاڑیاں، جیکٹ اور جدید ترین ہتھیار فراہم کیے جائیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر فولادی اعصاب رکھنے والے اور انتہائی جری اور بہادر پولیس آفیسر چوہدری اسلم کی سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ ایسے انتہائی جری اور بہادر پولیس افسران سمیت تمام پولیس کے محکمہ کے جوانوں اور افسران کو جدید ترین اسلحہ اور کمیونیکیشن کے آلات اور بلٹ پروف گاڑیاں فی الفور فراہم کی جائے کیونکہ سندھ پولیس کے افسران اور جوان انتہائی ناگفتبہ حالات اور انتہائی پرانی ناقص آلات کے باوجود بڑی بے جگری سے دہشت گردوں کے خلاف لڑ کر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔
Read More    Posted on: 10 Jan 2014
چوہدری اسلم کی شہادت پاکستان خصوصاً کراچی کیلئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ عادل صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورسندھ اسمبلی کے رکن عادل صدیقی نے دہشت گرد حملے میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی شہادت کو پاکستان خصوصاً کراچی کے لئے ایک بہت بڑاسانحہ قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم شہید نے پاکستان کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کیلئے ملک دشمن دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کا ہر محاذ پر بڑی بہادری اوردلیری سے سامنا کیا اوروہ آخری سانس تک بہادری اور
Read More    Posted on: 09 Jan 2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا طویل مشترکہ اجلاس، مختلف تنظیمی امور پر غور و خوص
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی صدارت میں آج رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کا ایک طویل مشترکہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں مختلف تنظیمی امورپر غوروخوص کیاگیا۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق سینیٹربابرخان غوری، رکن سندھ اسمبلی عبد الحسیب خان اور اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی کے سابق آرگنائزراورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے رکن انبساط ملک کورابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔ اجلاس میں کئے گئے ایک اور فیصلے کے مطابق سابق حق پرست
Read More    Posted on: 09 Jan 2014
ندیم نصرت کے والد نصرت حسین(مرحوم ) کا سوئم گلشن اقبال میں ان کی رہائشگاہ پر آج بعد نماز ظہر ہوا
یم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو ینر ڈاکٹرندیم نصرت کے والد نصر ت حسین(مرحو م ) کا سو ئم گلشن اقبا ل ان کی رہائشگا ہ پر بعد نما ز ظہراجتماع منعقد ہو ا جس میں مر حو م کے ایصال ثواب کے لئے فا تحہ خوانی کی گئی۔ اس مو قع پر ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنو ینر نا صر جما ل ، احمد سلیم صد یقی ، افتخار رنداوہ ، اسلم آفریدی ،کنور خالد یو نس ، تو صیف خانزادہ اور حق پر ست اراکین قومی اور صوبا ئی اسمبلی کے اراکین، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی دیگر مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و اراکین ، مقامی سیکٹر یونٹس کے ذمہ داران، و کارکنان سمیت مرحوم کے عزیزا قارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Read More    Posted on: 09 Jan 2014
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن طاہر سرور کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان اورنگی ٹاؤن نمبر 4کے قبرستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے ماورائے عدالت قتل کئے گئے جانے والے متحدہ قومی موومنٹ قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 132کے کارکن طاہر سرور کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان اورنگی ٹاؤن نمبر 4کے قبرستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ قصبہ کالونی میں واقع جامع مسجد مدینہ میں ادا کی گئی
Read More    Posted on: 09 Jan 2014
چوہدری اسلم کی شہات پاکستان کانقصان ہے ۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے قافلے پر خودکش بم حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردہشت گردی کے واقعہ میں پولیس کے سینئر،بہادراورنڈرافسرچوہدری اسلم کی شہادت پر دلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے
Read More    Posted on: 09 Jan 2014

Urdu News Archive