Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن طاہر سرور کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان اورنگی ٹاؤن نمبر 4کے قبرستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا


قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن طاہر سرور کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان اورنگی ٹاؤن نمبر 4کے قبرستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا
 Posted on: 1/9/2014 1
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن طاہر سرور کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان اورنگی ٹاؤن نمبر 4کے قبرستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت 
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں میرے بیٹے طاہر سرور کو ماورئے عدالت قتل کیا گیا ، والد طاہرسرور شہیدغلام سرور
بیٹے کی بلاجواز گرفتاری پر عدالت میں پٹیشن داخل کی جس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، والد طاہر سرورشہید غلام سرور
ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے کارکن طاہر سرور کی نماز جنازہ کے موقع پر والد غلام سرور کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
کراچی ۔۔۔9، جنوری 2014ء 
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے ماورائے عدالت قتل کئے گئے جانے والے متحدہ قومی موومنٹ قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 132کے کارکن طاہر سرور کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان اورنگی ٹاؤن نمبر 4کے قبرستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ قصبہ کالونی میں واقع جامع مسجد مدینہ میں ادا کی گئی ۔ نمازجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان ، حق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی سیف الدین خالد ، مظاہر امیر ، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ماورئے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 132کے کارکن طاہر سرور شہید کا سوئم کل نما زجمعہ قصبہ کالونی میں واقع جامع مسجد مدینہ میں ہوگا جس میں شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی ۔ 
دریں اثناء طاہر سرور شہید کی نما ز جنازہ کے موقع پر ان کے والد غلام سرور نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے بیٹے طاہر سرور کو 28دسمبر 2013ء کی درمیان شب سادہ لباس میں ملبو س قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے میری رہائش گاہ واقع R1-03.07قصبہ کالونی ، یوسی Aسائٹ ٹاؤن سے بلاجواز اور غیر قانونی طور پر گرفتار کیا اور اس کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ انہوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں اپنے بیٹے کی بلاجواز گرفتاری پر انہوں نے عدالت میں پٹیشن بھی داخل کی جس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی بلکہ 07جنوری 2014کو ملیر کینٹ گیٹ نمبر 5سے میرے بیٹے کی لاش برآمد ہوئی جیسے میں نے 8جنوری 2014ء کے اخبار میں شائع ہونے والی تصویر سے سہراب گوٹھ پر واقع ایدھی سرد خانے جا کر شناخت کی ۔ انہوں نے کہاکہ میرے بیٹے طاہر سرور کو قانون نافذ کرنے والے ادارے بلاجواز گرفتار کرکے لے گئے تھے اورحرست کے دوران میرے بیٹے طاہر سرور کاقتل کھلا ماورئے عدالت قتل ہے ۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ شہر کراچی میں بلوچستا ن طرز کے واقعات جاری ہیں ، صوبہ بلوچستان کی طرح کراچی میں شہریوں کو سرکاری ایجنسی کے اہلکار گرفتار کرکے لے جاتے ہیں اور بعد میں ان کی تشدد زدہ لاشیں کسی اور علاقے میں پھینک دیتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران درجن سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کرکے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو دوسرے علاقوں میں پھنکا گیا ہے انہوں نے سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان ، وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد میرے بیٹے طاہر سرور کے ماورائے عدالت قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیاجائے ۔ 



9/28/2024 12:11:38 PM