Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم اقتدار میں آکر پورے ملک میں تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک قائم کریگی،رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق


ایم کیو ایم اقتدار میں آکر پورے ملک میں تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک قائم کریگی،رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق
 Posted on: 1/11/2014
ایم کیو ایم اقتدار میں آکر پورے ملک میں تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک قائم کریگی،رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق
تعلیمی اداروں میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ ہمارا نظام تعلیم اور معیار تعلیم بہتر ہوسکے
حق پرست ارکان اسمبلی سفیان یوسف اور ریحان ظفر کے فنڈز سے گورنمنٹ گرلز پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں سائنس کی نئی کلاسوں کا افتتاح اور دوبارہ تعمیر ہونے والے بلاک کی مکمل تیزین و آرائش کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
کراچی۔۔۔11جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف اور رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر کے فنڈز سے ناظم آباد نمبر 3میں واقع گورنمنٹ گرلز پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں سائنس کی نئی کلاسوں کا افتتاح اور دوبارہ تعمیر ہونے والے بلاک کی مکمل تزئین و آرائش کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پر اسکول کی پرنسپل محترمہ سیدہ حمیرہ زرین ،اساتذہ کرام،انتظامیہ اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔سنگ بنیا د کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم اقتدار میں آکر پورے ملک میں تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک قائم کریگی تاکہ ان تعلیمی اداروں سے ڈاکٹر قدیر خان جیسے سائنسدان اور قائد تحریک جناب الطاف حسین جیسے رہنماء پیدا ہوکر قوم کی خدمت کرسکیں اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بیحد خوشی ہوئی کہ اس اسکول کی طالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں بھی آگے ہیں ،ایم کیو ایم کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ طالبات کو بہتر سے بہتر مواقع دلائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی بجٹ 2.2فیصد ہے لیکن ایم کیو ایم کی یہ کوشش ہے کہ ہم اس بجٹ کو 5فیصد تک کرائیں،تعلیمی اداروں میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ ہمارا نظام تعلیم اور معیار تعلیم بہتر ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کے نوجوانوں کو تباہ کرنا ہے تو اس قوم کو نقل میں لگادیا جائے ،ایم کیوا یم کراچی سمیت ملک بھر میں نقل کے رجحان کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے،کراچی کا لٹریسی ریٹ 60فیصد ہے ایم کیو ایم کی کوشش ہے کہ اسے 80سے 90فیصد پر لایا جائے اور یہ اساتذہ کرام اور والدین کے بغیر ممکن نہیں۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سفیان یوسف نے کہا کہ طلبہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اندر خوداعتمادی پیدا کریں بہتر تعلیم حاصل کریں تاکہ والدین اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر نے کہا کہ حق پرست قیادت نے آج اپنا ایک اور وعدہ پورا کیا ہے مجھے خوشی ہے ہمارے اس اسکول کی طالبات اعلیٰ نمبرز حاصل کرکے اپنا اسکول کا نام روشن کررہی ہیں۔دریں اثناء رکن رابطہ کمیٹی سیدامین الحق اور ارکان اسمبلی گورنمنٹ گرلز پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول پہنچے تو طالبات پر مشتمل بینڈ نے مختلف دھن بجاکر مہمانوں کا استقبال کیا اور پرنسپل محترمہ سیدہ حمیرہ زرین کی جانب سے پھولوں کے گلدستہ پیش کیئے گئے۔

9/28/2024 12:17:00 PM