Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انتہائی جری اور بہادر پولیس آفیسر سمیت محکمہ پولیس کے تمام جوانوں اور افسران کو جدید ترین کمیونیکشن کے آلات اور بلٹ پروف گاڑیاں، جیکٹ اور جدید ترین ہتھیار فراہم کیے جائیں، الطاف حسین


انتہائی جری اور بہادر پولیس آفیسر سمیت محکمہ پولیس کے تمام جوانوں اور افسران کو جدید ترین کمیونیکشن کے آلات اور بلٹ پروف گاڑیاں، جیکٹ اور جدید ترین ہتھیار فراہم کیے جائیں، الطاف حسین
 Posted on: 1/10/2014
انتہائی جری اور بہادر پولیس آفیسر سمیت محکمہ پولیس کے تمام جوانوں اور افسران کو جدید ترین کمیونیکشن کے آلات اور بلٹ پروف گاڑیاں، جیکٹ اور جدید ترین ہتھیار فراہم کیے جائیں، الطاف حسین 
تنزلی کے باوجود پولیس افسران اپنے فرائض ادا کررہے ہیں اور دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں 
محکمہ پولیس کے افسران اور جوانوں کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، حکومت سندھ سے اپیل
لندن۔۔۔۔10؍ جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر فولادی اعصاب رکھنے والے اور انتہائی جری اور بہادر پولیس آفیسر چوہدری اسلم کی سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ ایسے انتہائی جری اور بہادر پولیس افسران سمیت تمام پولیس کے محکمہ کے جوانوں اور افسران کو جدید ترین اسلحہ اور کمیونیکیشن کے آلات اور بلٹ پروف گاڑیاں فی الفور فراہم کی جائے کیونکہ سندھ پولیس کے افسران اور جوان انتہائی ناگفتبہ حالات اور انتہائی پرانی ناقص آلات کے باوجود بڑی بے جگری سے دہشت گردوں کے خلاف لڑ کر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ جن کے پاس محکمہ داخلہ کا قلمدان بھی ہے سے پرزور مطالبہ کیا کہ جن پولیس افسران کو عدالت کے فیصلے کے تحت تنزلی کی گئی تھی اور جس سے ایسے پولیس افسران کی حوصلہ شکنی ہوئی تھی دوبارہ ان کو نہ صرف عہدوں پر بحال کردیا جائے بلکہ ان کو مزید ترقی دی جائے کیونکہ تنزلی کے بعد اب تک کافی عرصہ گزر چکا ہے ۔ جناب الطاف حسن نے کہا کہ عدالتی حکم کے تحت تنزلی کے شکار ان افسران نے تنزلی کے باوجود اپنے فرائض ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور سیکڑوں پولیس افسران نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔جناب الطاف حسین نے حکومت سندھ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں سے نبردآزما ان بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو جدید بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ اور جدید ترین ہتھیاروں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہوں میں بھی 50فیصد کا اضافہ کیا جائے ۔

9/28/2024 12:11:55 PM