Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چوہدری اسلم کی شہات پاکستان کانقصان ہے ۔الطاف حسین


چوہدری اسلم کی شہات پاکستان کانقصان ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 1/9/2014 1
چوہدری اسلم کی شہات پاکستان کانقصان ہے ۔الطاف حسین
چوہدری اسلم کی شہادت سے کراچی پولیس ہی نہیں بلکہ پاکستان ایک انتہائی بہادر ، نڈراور جرات مند افسرسے محروم ہوگیا ہے ۔الطاف حسین
چوہدری اسلم نے دہشت گردی کابازارگرم کرنے والے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بڑی جرات و بہادری سے کارروائیاں کیں
یہ ایک بڑاسانحہ ہے اورکراچی کے امن پسند باسی اس المناک سانحہ پرافسردہ اوراشکبار ہیں
چوہدری اسلم کی شہادت پر ان کے تمام ساتھیوں،شہید کی بیوہ اورتمام لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار
چوہدری اسلم کی شہادت کے المناک سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفور گرفتارکیاجائے
پولیس وسیکوریٹی فورسز اورپاکستان کے معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں کاقلع قمع کیاجائے
لندن ۔۔۔۔9 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے قافلے پر خودکش بم حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردہشت گردی کے واقعہ میں پولیس کے سینئر،بہادراورنڈرافسرچوہدری اسلم کی شہادت پر دلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پاکستان میں دہشت گردی کابازارگرم کرنے والے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف سرگرم تھے اورانہوں نے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں اور دیگرجرائم پیشہ عناصرکے خلاف بڑ ی جرات و بہادری سے کارروائیاں کیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ چوہدری اسلم کی شہادت سے کراچی پولیس ہی نہیں بلکہ پاکستان ایک انتہائی بہادر ، نڈراور جرات مند افسرسے محروم ہوگیا ہے اوریہ پاکستان کانقصان ہے ۔یہ ایک بڑاسانحہ ہے اورکراچی کے امن پسند باسی اس المناک سانحہ پرافسردہ اوراشکبار ہیں۔جناب الطاف حسین نے چوہدری اسلم کی شہادت پر ان کے تمام ساتھیوں،شہید کی بیوہ اورتمام لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے اس المناک سانحہ پر مجھ سمیت کراچی کے تمام شہری آپکے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ چوہدری اسلم شہید کی مغفرت فرمائے ، انہیں شہادت کادرجہ عطاکرے اورجنت الفردوس میں جگہ دے ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی اوران سے ہمدردی کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ چوہدری اسلم کی شہادت کے المناک سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفور گرفتارکیاجائے اور جوسفاک دہشت گردپولیس وسیکوریٹی فورسز اورپاکستان کے معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں ان دہشت گردوں کاقلع قمع کیاجائے ۔



9/28/2024 12:12:32 PM