Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی کی صحت و سلامتی کیلئے ایم کیوایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات کا انعقاد
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیوایم کے زیراہتمام سوات میں طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی امن کی سفیرملالہ یوسف زئی کی صحت یابی اور سلامتی کیلئے بدھ کے روز ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات منعقد ہوئے ۔
Read More    Posted on: 10 Oct 2012
ملالہ یوسف زئی مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی کے خلاف جراتمندی اوربہادری کی علامت ہے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ملالہ یوسف زئی مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی کے خلاف جراتمندی اوربہادری کی ایک علامت ہے اورملک کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام کو جراتمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے ۔انہوں نے یہ بات انسانی حقوق کے ممتازرہنما اقبال حیدرایڈوکیٹ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
Read More    Posted on: 10 Oct 2012
سمندرپاررہنے والے پاکستانی ملک کاسرمایہ اورملک کے سفیرہیں ،انکی حب الوطنی پر شک نہ کیاجائے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمدچوہدری، سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان اورتمام ارباب اختیار سے کہاہے کہ سمندرپاررہنے والے پاکستانی شہری پاکستان کے کاسرمایہ اورملک کے سفیرہیں لہٰذاان کی حب الوطنی پر شک نہ کیاجائے اور دہری شہریت کے معاملے پر ازسرنوہمدردانہ غورکیاجائے۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
Read More    Posted on: 09 Oct 2012
ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کی جانب سے گجرات سے پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری محمدصفدرجمنااور ڈیرہ اسماعیل خان کے ممتاز سماجی کارکن ملک محمد شاہ زمان کی ایم کیو ایم میں شمولیت کا زبردست خیرمقدم
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے گجرات سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری محمدصفدرجمنااورڈیرہ اسماعیل خان کے ممتاز سماجی کارکن ملک شاہ زمان کی ایم کیوایم میں شمولیت کازبردست خیرمقدم کیاہے ۔ آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپردونوں شخصیات سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ آپ نے غریب ومتوسط طبقہ کی جماعت میں شمولیت اختیارکرکے حق پرستی کاثبوت دیاہے اورآپ کی شمولیت سے غریب ومتوسط طبقہ کے ایماندار لوگوں کوطاقت، ہمت اورتوانائی ملے گی اور غریب علاقوں کے پڑھے لکھے لوگوں کی شمولیت تحریک کیلئے باعث برکت ہوگی
Read More    Posted on: 08 Oct 2012
امن واک کی عظیم الشان کامیابی امن پسندوں کی فتح اور امن دشمنوں کی شکست ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کی اکثریت امن پسند اور امن دوست ہے ، امن واک کی عظیم الشان کامیابی امن پسندوں کی فتح اور امن دشمنوں کی شکست ہے ، امن ہی کے ذریعے ترقی ہوگی ، ترقی کے ذریعے خوشحالی آئے گی ۔ امن واک میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے کراچی کے عوام نے جرائم مافیا ، انتہاء پسند دہشت گردوں کوواضح پیغام دیدیا ہے ، بھتہ مافیا کو مسترد کردیا ہے اور اغواء برائے تاوان کرنے والوں کو بے نقاب کردیا ہے ۔
Read More    Posted on: 07 Oct 2012
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی سے الطاف حسین کا ٹیلی فون پر رابطہ
Read More    Posted on: 06 Oct 2012
سرکاری ونجی اداروں سے میری تصاویر فی الفور ہٹالی جائیں ، الطاف حسین کی ذمہ داران کو ہدایت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، کراچی تنظیمی کمیٹی ، دیگر تمام شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران اورکارکنان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ونجی اداروں کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں اور ان اداروں میں لگائی گئیں میری تمام تصاویر فی الفور ہٹا دیں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران سے کہاکہ وہ مفاد عامہ سے متعلق سرکاری اور نجی اداروں کو متعلقہ ادارے ہی رہنے دیں اوران اداروں کو سیاسی دفاتر یا سیاسی اکھاڑا بنانے کی ہرگز کوشش نہ کریں
Read More    Posted on: 05 Oct 2012
دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں پر الیکشن میں حصہ لینے پرپابندی عائدکرناسراسرزیادتی ہے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کی حب الوطنی پر شک کرنااوران پر الیکشن میں حصہ لینے پرپابندی عائدکرناسراسرزیادتی ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمدچوہدری اورسپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان سے نہایت احترام کے ساتھ اپیل کی ہے کہ وہ ملک وقوم کے عظیم ترمفادمیں دہری شہریت کے معاملے پر اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔دہری شہریت کی مخالف تمام سیاسی جماعتیں بھی اس معاملے پر اپنی رائے پرنظرثانی کریں
Read More    Posted on: 04 Oct 2012
قائداعظم ، پاکستان کو تھیوکریٹک ریاست نہیں بلکہ ایسی لبرل، سیکولراورپروگریسو ریاست بناناچاہتے تھے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق جمہوری، لبرل، سیکولر اور پروگریسو ریاست بناناچاہتی ہے اور پاکستان میں ایسا معاشرہ تشکیل دیناچاہتی ہے  جہاں بلاامتیازرنگ، نسل،زبان، جنس ،مسلک، عقیدہ اور مذہب سب کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوں اور سب کی جان ومال اور عزت وآبروکامکمل تحفظ کیا جائے اور حکومتی فیصلے مذہب اور مسلک کی بنیادپر نہیں بلکہ میرٹ کی بنیاد پر ہوں۔
Read More    Posted on: 03 Oct 2012
ایم کیوایم کے سینئرکارکن ندیم نصرت کی والدہ محترمہ انورجہاں انتقال کرگئیں۔ایم کیو ایم کے قاءد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
ایم کیوایم کے سینئرکارکن ندیم نصرت کی والدہ محترمہ انورجہاں انتقال کرگئیں۔
قائدتحریک الطاف حسین کاندیم نصرت، ان کی بہنوں اوردیگراہل خانہ سے فون پر اظہارتعزیت
ماں ایک ایسی ہستی ہے کہ جس کاکوئی نعم البدل نہیں،ماں کابچھڑنابہت بڑاصدمہ ہے۔الطاف حسین
مرحومہ کی تدفین پاکستان میں ہوگی۔ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کی تدفین کے انتظامات کرنے کی ہدایت
لندن ۔۔۔ 2 اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئرکارکن ندیم نصرت کی والدہ محترمہ انورجہاں کے انتقال پر دلی تعزیت اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ محترمہ انورجہاں گزشتہ ایک ہفتہ سے لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں اور آج بروزمنگل صبح ان کا انتقال ہوگیا(انا للہ واناالیہ راجعون)مرحومہ کی عمر 69سال تھی۔ انتقال کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ندیم نصرت اوران کے بھائی وسیم نصرت سے فون پرتعزیت کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے ۔
Read More    Posted on: 02 Oct 2012

Urdu News Archive