Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیاری سیکٹرکے چارہمدردوں کااغوااوربہیمانہ قتل کھلی درندگی اوربربریت ہے۔ الطاف حسین


ایم کیوایم لیاری سیکٹرکے چارہمدردوں کااغوااوربہیمانہ قتل کھلی درندگی اوربربریت ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/19/2013
ایم کیوایم لیاری سیکٹرکے چارہمدردوں کااغوااوربہیمانہ قتل کھلی درندگی اوربربریت ہے۔ الطاف حسین
قتل وغارتگری کے ذریعے ا یم کیوایم کوانتخابات سے دوررکھنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے 
ایم کیوایم کو انتخابات سے باہررکھنے کیلئے بھونڈے اسکرپٹ کے تحت جرائم پیشہ افراد کو ایم کیوایم کے
ذمہ داروں اورکارکنوں کے قتل کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے
ایم کیوایم کے کارکنوں کی لاشیں گراکرمسترد کردہ عناصر کیلئے میدان صاف کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں
واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے جمہوری حق سے کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہونگے
شہداء کے لواحقین ہم سے سوال کررہے ہیں کہ آخر دہشت گردی کا یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟
لیاری میں ایم کیوایم کے چارہمدردوں شکیل احمد ، عبدالخالق ، نوید اور ندیم کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔19،اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لیاری میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ 32 کے کارکن خلیل احمد کے تین بھائیوں سمیت چارہمدردوں کے اغوااور وحشیانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی درندگی اوربربریت قراردیاہے اور کہاہے کہ کارکنوں اورہمدردوں کی مسلسل قتل وغارتگری کے ذریعے ایم کیوایم کوانتخابات کے جمہوری عمل سے دوررکھنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے ۔
ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج بروز جمعہ کی صبح ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ 32 کے کارکن خلیل احمد کے بڑے بھائی شکیل احمد اور چچا زاد بھائی عبدالخالق ،اور نوید احمد رکشہ ڈرائیور ندیم کے ہمراہ ماڑی پور میڈیسن کمپنی میں گوشت سپلائی کرنے گئے تھے کہ درندہ صفت دہشت گردوں نے انہیں اغواء کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایااور سفاکی سے قتل کرکے انکی لاشیں شیرشاہ اور میوہ شاہ قبرستان میں پھینک دیں۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ کچھ روز سے ایک طرف تو کراچی کے مختلف علاقوں میں محاصرے کرکے سینکڑوں بے گناہوں کو گرفتارکیا جارہاہے، پرامن بستیوں میں عوام نے جرائم پیشہ افراد سے تحفظ کیلئے جو بیرئیرز لگائے تھے وہ تمام بیرئیرز توڑ دیئے گئے لیکن ایم کیوایم کے کارکنوں ،ہمدردوں ، پولیس اور دیگر شہریو ں کے اغوااور قتل میں ملوث لیاری گینگ وار کے درندہ صفت دہشت گردوں کے خلاف قطعی کوئی کارروائی نہیں کی گئی، آج بھی اردوبولنے والے سندھیوں کواغواء کرکے ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر لے جاکربے رحمی سے قتل کیا جارہا ہے ۔ عوام آج یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ پرامن مہاجر بستیوں میں حفاظتی بیرئیرز توڑدیئے گئے لیکن لیاری میں سفاک دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کیوں چھوڑ دیا گیا ہے ؟ اگر ان دہشت گردوں کے خلاف سچائی اور ایمانداری سے کوئی ایکشن لیا گیا ہوتا تو آج ایم کیوایم کے ان چار ہمدردوں سمیت وہ درجنوں کارکن اور ہمدرد حیات ہوتے جنہیں ان دہشت گردوں نے اغواء کرکے بے رحمی سے قتل کیا ہے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کو انتخابات سے باہررکھنے کیلئے جوبھونڈا اسکرپٹ لکھا گیا ہے وہ انتہائی واضح ہے اور اسی اسکرپٹ کے تحت جرائم پیشہ افراد کے گینگز کو ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے قتل کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔ ہمارے بے گناہ کارکنوں اور ہمدردوں کی لاشیں گراکر عوام کے باربارمسترد کردہ عناصر کیلئے میدان صاف کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں لیکن میں بھی یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے جمہوری حق سے کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہونگے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پولیس اورصوبائی خفیہ اداروں کے ہزاروں اہلکار،صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے تعینات ہیں لیکن اس کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور قاتلوں کو گرفتارنہیں کیاجارہاہے ۔گزشتہ دنوں ایم کیوایم رنچھوڑلائن کے کارکن عامر شیخ، ایم کیوایم لیٹریچر کمیٹی کے رکن شیراز افسر،لیاقت آباد سیکٹر کے کارکن عارف اللہ،کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد حسن، ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سعید خان اورگزشتہ روزایم کیوایم محمودآبادسیکٹرکے جوائنٹ یونٹ انچارج محمدفیصل کو شہید کیاجاچکاہے جبکہ اس سے قبل حیدرآباد میں ایم کیوایم کے پختون امیدوار برائے صوبائی اسمبلی فخرالاسلام کوبھی دہشت گردوں نے بے رحمی سے شہید کردیا تھا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ عوام ، کارکنان اور شہداء کے لواحقین ہم سے سوال کررہے ہیں کہ آخرایم کیوایم کے خلاف دہشت گردی کا یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ آخرہم کب تک اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے ؟ اور ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو آخرکیوں گرفتارنہیں کیاجاتا؟ انہوں نے مزید کہاکہ نگراں حکومت کو ان سوالوں پر نہ صرف غورکرناچاہئے بلکہ قاتلوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا بھی دینی چاہئے تاکہ ثابت ہوسکے کہ نگراں حکومت قیام امن اور آزادانہ انتخابات کے اپنے وعدوں میں سچی ہے۔
جناب الطاف حسین نے صدرآصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میرہزارکھوسو، نگراں وزیرداخلہ ملک حبیب ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباداورنگراں وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ لیاری میں ایم کیوایم کے چار ہمدردوں کے اغواء اور سفاکانہ قتل کا فوری نوٹس لیاجائے ،سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے اور شہریوں کو بلاامتیاز جان ومال کا تحفظ فراہم کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے شکیل احمد شہید، عبدالخالق احمد شہید، نوید احمد شہید اور ندیم بہادر شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر شریک ہیں ۔ انشاء اللہ حق پرست شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گااور سفاک قاتلوں اور ان کے سرپرستوں پر اللہ تعالیٰ کاعذاب نازل ہوگا۔



12/23/2024 7:08:29 AM