Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایک ہفتے کے دوران ایم کیوایم کے 10کارکنان سمیت امیدوار کی شہادت اور انتخابی مہم کے دران تحفظ کی عدم فراہمی پر ایم کیوایم کا احتجاجاً سینیٹ سے واک آؤٹ ۔


ایک ہفتے کے دوران ایم کیوایم کے 10کارکنان سمیت امیدوار کی شہادت اور انتخابی مہم کے دران تحفظ کی عدم فراہمی پر ایم کیوایم کا احتجاجاً سینیٹ سے واک آؤٹ ۔
 Posted on: 4/19/2013
ایک ہفتے کے دوران ایم کیوایم کے 10کارکنان سمیت امیدوار کی شہادت اور انتخابی مہم کے دران تحفظ کی عدم فراہمی پر ایم کیوایم کا احتجاجاً سینیٹ سے واک آؤٹ ۔
اسلام آباد۔۔۔19، اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ نے ایک ہفتے کے دوران ایم کیوایم کے 10ذمہ داران وکارکنان سمیت امیدوار کی شہادت کے خلاف اور انتخابی مہم کے دوران تحفظ کی عدم فراہمی پر احتجاجاً جمعہ کے روز سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پوائنٹ آف آرڈر پر حق پرست سینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے کہا کہ انتخابی ماحول جاری ہے تاہم روزانہ کی بنیاد پر ایم کیوایم کے اہم کارکنان و ذمہ داران کو شہید کیاجارہا ہے جبکہ انتخابی امیدواروں اور کارکنان کو کوئی تحفظ نہیں دیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں سہراب گوٹھ ، منگھوپیر اور لیاری سمیت دیگر نوگو ایریاز میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جارہی ہے اور پرامن علاقوں میں رینجرز و پولیس کارروائی کرکے ایم کیوایم کے کارکنان و ذمہ داران کوہراساں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں الیکشن مہم چلانے اور کارکنوں کو تحفظ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں اور انتخابی مہم کے دوران جو قانونی اور آئینی تحفظ حاصل ہوتاہے ا س سے بھی ایم کیوایم کو محروم رکھاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسی سنگین صورتحال میں ایم کیوایم نے پرامن یوم سوگ کی کال دی ہے اور کارکنان کو صبر کرنے مکمل طورپرامن رہنے کی تلقین کی ، کارکنان کی شہادت اور انتخابی مہم کے دوران تحفظ کی عدم فراہمی پر ایم کیوایم سینیٹ سے احتجاجا واک آؤٹ کرتی ہے اور جائز مطالبات کی منظوری تک پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

12/23/2024 7:15:22 AM