Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محمد فیصل کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان عزیز آباد میں سپرد خاک کردیا گیا


 Posted on: 4/19/2013
محمد فیصل کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان عزیز آباد میں سپرد خاک کردیا گیا
شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین،سابق حق پرست اراکین اسمبلی،حق پرست نامزد
اُمیدوار ان سمیت علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنا ن کے علاوہ عزیز اقارب کی شرکت
کراچی: ۔۔۔19، اپریل 2013ء
تصاویر 
گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم محمود آباد سیکٹر UC-5کے جوائنٹ یونٹ انچارج محمد فیصل کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان عزیز آباد میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ محمود آباد نمبر 3میں واقع جامع مسجد حنفیہ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی راابطہ کمیٹی کے اراکین رضاہارون ، ڈاکٹر صغیر احمد ، واسع جلیل ، سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی وسیم اختر ،الیکشن 2013ء کے نامزد حق پرست اُمیدواران رؤف صدیقی ،علی رضا عابدی، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، محمود آباد سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دریں اثناء محمد فیصل شہید کا سوئم مورخہ 21، اپریل 2013بروز اتوار بعد نماز ظہر تا عصر جامع مسجد حنفیہ محمود آباد نمبر 4 میں ہوگا جس میں شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی ۔

12/23/2024 6:50:43 AM