Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم محمود آباد سیکٹرکے جوانٹ یونٹ انچارج محمد فیصل کے قاتلوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ،رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم محمود آباد سیکٹرکے جوانٹ یونٹ انچارج محمد فیصل کے قاتلوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/19/2013
ایم کیوایم محمود آباد سیکٹرکے جوانٹ یونٹ انچارج محمد فیصل کے قاتلوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ،رابطہ کمیٹی
نگراں حکومت کو محمد فیصل شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عوام کے اشتعال اور کیفیت کو ٹھنڈا کرنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہئے 
افسوس درا فسوس کہ محمدفیصل شہید کے سوگوار ان سے تعزیت کے لئے کوئی حکومتی نمائندہ نہیں آیا۔
کراچی ۔۔19اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں موجودہ نگراں حکومت سے کہا ہے کہ اب تک محمود آباد سیکٹر کے جوانٹ یونٹ انچارج محمد فیصل کے قاتلوں کوگرفتار نہیں کیا گیا ہے جس پر عوام میں سخت اشتعال پایا جاتاہے اور افسوس درا فسوس کا مقام یہ ہے کہ محمدفیصل شہید کے سوگوار ان سے تعزیت کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ بھی ان کی دلجوئی اور اظہار ہمدردی کیلئے نہیں پہنچا ۔رابطہ کمیٹی نے بتایا کہ نگراں حکومت کو اس بات کا بخوبی اندازہ کر لینا چاہئے کہ آج محمد فیصل شہید کے بہیمانہ قتل سمیت گزشتہ 10دنوں میں ایم کیوایم کے دس ساتھیوں کے بہیمانہ قتل پر پرامن یوم سوگ منایا جارہا ہے ،جگہ جگہ شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جارہاہے اور پرامن طریقے سے اپنے سوگ کااظہار کیاجارہاہے جس سے نگراں حکومت کو اندازہ لگالینا چاہئے کہ عوام کو اگر تحمل کی تلقین نہ کی جاتی اور انہیں انکے حال پر آزاد چھوڑ دیا جاتا تو عوام کے اشتعال کے جو نتائج سامنے آتے وہ نگراں حکومت کے لئے صوبہ سندھ اور پاکستان کیلئے کتنے بہتر ہوتے یا نقصان دہ ہوتے اس کا اندازہ نگراں حکومت کو کرتے ہوئے محمد فیصل شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرنا چاہئے اور عوام کے اشتعال اور کیفیت کو ٹھنڈا کرنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہئے ۔

12/23/2024 7:27:08 AM