ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنا ن کے قتل کا سلسلہ فوری بند کرایا جائے۔ ایم کیوایم یو کے
لندن۔19،اپریل2013ء
ایم کیوایم اوورسیز یوکے یونٹ کے ذمہ داران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جب سے الیکشن شیڈول کا اعلان ہو ا ہے ایم کیوایم کے کارکنوں کو قتل کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کو چن چن کر مارا جارہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس قتل وغارتگری میں تیزی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنی الیکشن مہم بھرپور انداز میں چلا رہی ہیں جبکہ ایم کیوایم اپنے کارکنوں اور ہمدردوں کے جنازے اٹھانے میں مصروف ہے اور شدت غم سے نڈھال کارکنان وعوام کو صبروتحمل کی تلقین کررہی ہے لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔
ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو اور نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب ،ڈاکٹر عشرت العباد اور نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس قربان علوی سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے درندہ صفت قاتلوں کو فی الفور گرفتارکیا جائے، ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل عام کا سلسلہ فوری طور پر بند کرایا جائے اورتمام شہداء کے ورثاء کے لئے معاوضہ کا اعلان کیا جائے۔