ملک بھر سے نامزد حق پرست امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان ہفتہ کو کیا جائے گا
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہونے اجلاس میں الطاف حسین نامزد امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کریں گے
اجلاس میں ملک بھر سے نامزد حق پرست امیدواران اور ذمہ داران و کارکنان شرکت کرینگے
کراچی :۔۔۔19، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام عام انتخابات2013ء کیلئے ملک بھر سے نامزدحق پرست امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان 20، اپریل بروز ہفتہ سہ پہر3:00بجے کیاجائے گا۔حق پرست امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہونے والے اجلاس میں کریں گے۔ اجلاس میں کراچی ، اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخواہ ،گلگت بلتستان سے نامزد حق پرست امیدواران اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان شرکت کریں گے۔