حق پرست عوام، سابق صوبائی وزیر محمد حسین کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔۔6جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق صوبائی وزیر محمد حسین کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بھی محمد حسین کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔ واضح رہے کہ محمد حسین دل کے عارضہ کے باعث کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔