Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جرائم پیشہ عناصرکی جانب سے لیاری ،آگرہ تاج کالونی اوردیگر علاقوں میں کچھی برادری کودہشت گردیکا نشانہ بناناقابل مذمت ہے ۔ حق پرست سینیٹرز متحدہ قومی موومنٹ


جرائم پیشہ عناصرکی جانب سے لیاری ،آگرہ تاج کالونی اوردیگر علاقوں میں کچھی برادری کودہشت گردیکا نشانہ بناناقابل مذمت ہے ۔ حق پرست سینیٹرز متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 7/5/2013 1
جرائم پیشہ عناصرکی جانب سے لیاری ،آگرہ تاج کالونی اوردیگر علاقوں میں کچھی برادری کودہشت گردیکا نشانہ بناناقابل مذمت ہے ۔ حق پرست سینیٹرز متحدہ قومی موومنٹ
کچھی برادری نے قیام پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دیں اور پاکستان کی تعمیر میں بھی نمایاں کرداراداکیا
لیاری اوردیگرعلاقوں میں کچھی کمیونٹی کے معصوم لوگوں کومٹھی بھرجرائم پیشہ عناصر مسلسل دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں
کچھی کمیونٹی کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے ، ان کے گھروں پر حملے بندکرائے جائیں اورکچھی کمیونٹی سمیت علاقے کی تمام برادریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے ۔
کراچی ۔۔۔5 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینیٹرزنے کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکی جانب سے لیاری ،آگرہ تاج کالونی اوردیگر علاقوں میں کچھی برادری کودہشت گردی کانشانہ بنانے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں حق پرست سینیٹرزنے کہاکہ کچھی برادری نے قیام پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دیں اورقیام پاکستان کے بعدپاکستان کی تعمیر میں بھی ایک بڑااورنمایاں کرداراداکیالیکن یہ امرانتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے کہ لیاری اوردیگرعلاقوں میں امن پسند کچھی کمیونٹی کے معصوم لوگوں کومٹھی بھرجرائم پیشہ عناصر مسلسل دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں، ان کے گھروں پردستی بموں اورراکٹوں سے حملے کررہے ہیں اورانہیں شہیدوزخمی کررہے ہیں اورمسلسل حملے کرکے انہیں علاقے چھوڑنے پر مجبورکررہے ہیں،کئی علاقوں میں کچھی کمیونٹی کے بیشترگھروں پر جرائم پیشہ عناصر قبضے کرچکے ہیں لیکن ان دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔ اس کھلی دہشت گردی سے تنگ آکرکچھی کمیونٹی احتجاج پر مجبور ہوگئی ہے لیکن افسوس کہ حکومت ان کے احتجاج پر کوئی کان نہیں دھررہی ہے۔ حق پرست سینیٹرزنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کچھی کمیونٹی کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے ، ان کے گھروں پر حملے بندکرائے جائیں اورکچھی کمیونٹی سمیت علاقے کی تمام برادریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے ۔



12/25/2024 6:45:52 AM