چنیسر گوٹھ میں رہائش پذیر سندھی اور بلوچ کمیونٹی کے معززین کی اپنے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت
جناب الطاف حسین کے تدبر اور فہم و فراست نے 98 فیصد غریب و متوسط طبقے کی سوچ تبدیل کردی ہے، معززین کے جذبات
ملک بھر کے مظلوم عوام قائد تحریک الطاف حسین کو نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہیں، ارکان رابطہ کمیٹی
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں سندھی اور بلوچ کمیونٹی کے معززین کی وفد کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
کراچی ۔۔۔6، جولائی 2013ء
جمشید ٹاؤن کی یونین کونسل 4محمود آباد کے چینیسر گوٹھ میں رہائش پذیر سندھی اور بلوچ کمیونٹی کے معززین غلام رسول لاسی ، ایاز علی اور فیروز علی خاصخیلی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ملک بھر کے مظلوم عوام کے حقوق کی حق پرستانہ اور عملی جدوجہد سے متاثر ہوکر اپنے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک وفدہ کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان اور یوسف شاہوانی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارجز محمد سلیم جوکھیو ، اسلم بلوچ اور رکن سید معین الدین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں سندھی اور بلوچ کمیونٹی کے معززین نے رابطہ کمیٹی کو اپنے جذبات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے تدبر اور فہم و فراست نے پاکستان میں بسنے والے غریب ومتوسط طبقے کی سوچ تبدیل کردی ہے اورملک بھر کے 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کے عوام 2فیصد استحصالی طبقے کے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ اپنی زندگیاں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے مشن ، مقصد اورنظریئے کے حصول کیلئے وقف کردیں گے اور حق پرستی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے جذبات کو سراہا اور کہا کہ حق پرستانہ جدوجہد کے باعث جناب الطاف حسین کا فکر وفلسفہ اور نظریہ کراچی سے نکل کر گوٹھوں ، گاؤں ، قصبوں اور پاکستان بھر میں پہنچ چکا ہے اور اب ملک کے بھر مظلوم عوام جناب الطاف حسین کو نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سندھی اور بلوچ کمیونٹی کے معززین کی اپنے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔