شیخوپورہ میں کراچی سے لاہورجانیوالی ٹرین کی ٹکرسے رکشامیں سواردس افرادکی ہلاکت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن :۔۔۔6؍جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے صوبہ پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں کراچی سے لاہورجانیوالی ٹرین کی ٹکرسے رکشے میں سوار دس افرادکی ہلاکت پردلی افسوس کا اظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ حادثات کی روک تھام اورقیمتی انسانی جانوں کوتحفظ کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات بروئے کارلائیں جائیں۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ٹرین حادثے کاشکارافرادکے تمام سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)۔جناب الطاف حسین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاکہ افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات کرائے اورذمہ دار افرادکے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیازکارروائی عمل میں لائی جائے ۔