Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

علت ، علم وآگہی کی نفی ہے، قائد تحریک الطاف حسین


علت ، علم وآگہی کی نفی ہے، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 7/6/2013 1
علت ، علم وآگہی کی نفی ہے، قائد تحریک الطاف حسین
علت مجموعہ ہے خباثت ، جھوٹ، مکر، فریب اور لعنت کا۔ جہاں علت ہوگی وہاں علم نہیں ہوگا
تحقیق وجستجو اورصحیح معنوں میں علم حاصل کیے بغیر آگہی کا دعویٰ دھوکہ دہی کے مترادف ہے
ہم چار کتابیں پڑھ کرکروڑوں پاکستانیوں پر حکومت کرنے اور حکومت چلانے کے طریقے بتاکر قوم کو مطمئن کرنے
کی کوشش کرتے ہیں جو دراصل علم کی معراج نہیں بلکہ علت کا ماحاصل ہوتا ہے
رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے ارکان کی فکری نشست سے خطاب
لندن۔۔۔6،جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ علت ، علم وآگہی کی نفی ہے ۔ علت مجموعہ ہے خباثت ، جھوٹ، مکر، فریب اور لعنت کا۔ جہاں علت ہوگی وہاں علم نہیں ہوگابلکہ بے مقصد باتیں اور حقائق سے دوری ہوگی، زمینی حقائق سے دوری ہوگی اور ہرحقیقت سے دوری ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے ارکان کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جو لوگ صحیح معنوں میں تحقیق وجستجو کیے بغیر اورصحیح معنوں میں علم حاصل کیے بغیر آگہی کا دعویٰ کرتے ہیں ان کا یہ دعویٰ دھوکہ دہی کے مترادف ہے ۔ نامکمل علم اورآگہی دراصل علت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے گزشتہ 66 برسوں میں ہم چار کتابیں پڑھ کر اور علم کی تھوڑی بہت آگاہی سمجھ کر دیگر باقی ماندہ کروڑوں پاکستانیوں پر حکومت کرنے اور حکومت چلانے کے طریقے بتاکر قوم کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو دراصل علم کی معراج نہیں بلکہ علت کا ماحاصل ہوتا ہے ۔ بدقسمتی سے 66 برسوں سے جاری ہمار ایہ طرز عمل کروڑوں پاکستانیوں کو علم اورعلت کی بھول بھلیوں میں اس طرح گھیر چکا ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت کو صحیح نتائج اوربرے نتائج کی حامل باتوں کا فرق سمجھ میں نہیں آتا۔ ہم سب علم کی حقیقی روح سے بہت دور اس جگہ جاچکے ہیں جہاں اجالا کبھی نمودار نہیں ہوگا بلکہ وہاں اندھیرا اور صرف اندھیرا رہے گا تاوقتیکہ ہم علم اورعلت کے حقیقی کے معنوں کو سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہونے کی عملاً کوشش کریں۔



12/25/2024 6:43:38 AM