Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

منشیات فروشوں اور اسمگلروں کی بدولت اسمبلیوں کی رکنیت حاصل کرنے والوں کے خلاف تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں تحریک چلائیں، رابطہ کمیٹی


منشیات فروشوں اور اسمگلروں کی بدولت اسمبلیوں کی رکنیت حاصل کرنے والوں کے خلاف تمام  سیاسی ومذہبی جماعتیں تحریک چلائیں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/6/2013 1
منشیات فروشوں اور اسمگلروں کی بدولت اسمبلیوں کی رکنیت حاصل کرنے والوں کے خلاف تمام  سیاسی ومذہبی جماعتیں تحریک چلائیں، رابطہ کمیٹی
ڈرگ مافیاکی بدولت اسمبلیوں میں پہنچنے والے بھتہ خوری ، منشیات فروشی اوراغواء کی وارداتوں کی سرپرستی کرتے ہیں
جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کے باعث تاجروں ، صنعتکاروں اوردکانداروں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے
سپریم کورٹ میں منشیات کے حوالہ سے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کے ریمارکس پر تبصرہ
کراچی ۔۔۔6،جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ منشیات فروشوں اور اسمگلروں کی بدولت اسمبلیوں کی رکنیت حاصل کرنے والوں کے خلاف تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں تحریک چلائیں تاکہ اسمگلنگ، منشیات فروشی ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کی سرپرستی کا سلسلہ بند کیا جاسکے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ میں منشیات کے حوالہ سے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس پر کہ لیاری میں ڈرگ وار ہے اور اسمگلروں کی بدولت لوگ اسمبلیوں میں پہنچ گئے ہیں، تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالت کا کام یہ ہے کہ وہ ثبوت وشواہد کی روشنی میں فیصلہ دے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے لیکن منشیات فروشوں اور اسمگلروں کی بدولت اسمبلیوں میں پہنچنے والے افراد کا راستہ روکنا سیاسی جماعتوں کا کام ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈرگ مافیااور اسمگلروں کی بدولت اسمبلیوں میں پہنچنے والے بھتہ خوری ، منشیات فروشی ، اغواء برائے تاوان اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کی سرپرستی کرتے ہیں جس کے باعث ایک جانب تاجروں ، صنعتکاروں اوردکانداروں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے اوردوسری جانب مستقبل کے معمار نوجوانوں کو منشیات کا عادی بناکر پاکستان کے مستقبل سے کھیلاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تہذیب ، شرافت اور جمہوری سوچ کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ڈرگ مافیااور اسمگلروں کی بدولت اسمبلیوں میں پہنچنے والوں کے خلاف تحریک چلائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیاسی ومذہبی جماعتوں کو سماج دشمن عناصر کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ نہ صرف اسمگلنگ، منشیات فروشی ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کی سرپرستی کا سلسلہ بند کیا جاسکے بلکہ جمہوریت کی اصل روح کے مطابق لوگ منتخب ہوکر ایوانوں میں پہنچیں اور نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا ناسور پھیلانے کا مذموم عمل روکا جاسکے ۔



12/25/2024 7:31:13 AM