Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
حق پرست ارکان اسمبلی اورحیدر آباد زونل کمیٹی کے ارکان حیدر آباد اور لطیف آباد میں ایسی جگہیں تلاش کریں جہاں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ غریب و مفلوک الحال عوام کیلئے ملک ریاض مفت دسترخوان کا انتظام کر سکیں،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گلستان سرمست میں الطاف حسین یونیورسٹی حیدر آباد کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے حق پرست ارکان اسمبلی اور زونل کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ فوراً ایک کمیٹی تشکیل دیں جو پور ے حیدر آباد اور لطیف آباد میں ایسی جگہیں تلاش کریں جہاں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اپنی خواہش کے مطابق غریب و مفلوک الحال عوام کیلئے مفت دسترخوان کا انتظام کر سکیں 
Read More    Posted on: 30 Jan 2015
حیدرآباد گلستان سرمست میں جناب الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی جھلکیاں
* الطاف حسین یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب میں مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا ہیلی کاپٹر 4بجکر 20منٹ پر گلستان سرمست میں بنائے گئے ہیلی پیڈ  پر اترا ۔ * گورنر سندھ 4:26پر الطاف حسین یونیورسٹی کی سنگ بنیاد کی تقریب کے پنڈال میں پہنچے ۔ * اس کے بعد رابطہ کمیٹی انچارج قمر منصور اور رابطہ کمیٹی سے اسٹیج پر آنے کی گزارش کی گئی ۔ * الطاف حسین یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔ تلاوت کی سعادت حافظ قاری سید اسامہ نے حاصل کی۔ 
Read More    Posted on: 30 Jan 2015
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ’’الطاف حسین یونیورسٹی حیدر آبا د‘‘ کا سنگ بنیادرکھ دیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی پر وقار تقریب حیدر آباد میں منعقد کی گئی جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
Read More    Posted on: 30 Jan 2015
شکاپور میں ہونے والا بم دھماکہ درندگی کی بدترین مثال ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شکارپور میں امام بارگارہ میں ہونے والے دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکے کے نتیجے میں متعددافرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ کی عبادت کرنے والے معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے عناصرکسی بھی فقہ یامذہب کے نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ صوبہ میں دھماکے اور 
Read More    Posted on: 30 Jan 2015
حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کاسنگِ بنیاد رکھنے کی خوشی میں جشنِ صبح نو کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں
حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھنے کی خوشی میں جشنِ صبح نو کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے تمام سیکٹر و یونٹس آفسز اوردیگر تنظیمی دفاتر پر چراغاں کے علاوہ شہر بھر کی مختلف گلیوں، شاہراہوں اور اہم چوراہوں پر ایم کیو ایم کے پرچم اور بینرز لگائے گئے ہیں 
Read More    Posted on: 30 Jan 2015
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کے سلسلے میں آج مورخہ30جنوری2015ء بروز جمعہ دو پہر1 بجے ،گلستان سرمست ہاؤسنگ اسکیم HDAدیہہ گنجوٹکرسیکٹر 2 عقب حیدرآباد ائیر پورٹ ،لطیف آباد حیدر آباد ’’میں تقریب منعقد کی جائے گی
بروز جمعہ دو پہر1 بجے ،گلستان سرمست ہاؤسنگ اسکیم HDAدیہہ گنجوٹکرسیکٹر 2 عقب حیدرآباد ائیر پورٹ ،لطیف آباد حیدر آباد ’’میں تقریب منعقد کی جائے گی تقریب سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین ٹیلیفونک خطاب کریں گے ۔

Read More    Posted on: 30 Jan 2015
خدا کیلئے ایم کیوایم اور الطاف حسین کو پاکستان کاخیرخواہ سمجھواور ملک دشمن نہ سمجھو،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح افواج عسکری اداروں کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خدا کیلئے ایم کیوایم اور الطاف حسین کو پاکستان کاخیرخواہ سمجھواور ملک دشمن نہ سمجھو،خدا کیلئے ملک کی سلامتی وبقاء کی خاطر عسکری اداروں کو متعصب عناصر سے پاک کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ میں امن پسنداور ہرقسم کے تشددکے خلاف ہوں، میں اجتماعیت اور احترام انسانیت پر یقین رکھتاہوں اور چاہتا ہوں کہ پاکستان میں بسنے والے غیرمسلموں، خواتین اورتمام زبانیں بولنے والے غریبوں کو مساوی حقوق میسرہوں۔یہ بات انہوں نے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے اجتماعات سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
Read More    Posted on: 29 Jan 2015
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کے بے حد اصراراورپرذوردرخواست پر تحریک کی قیادت سے دستبرداری کافیصلہ واپس لے لیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے جمعرات کی شب نائن زیرواورحیدرآبادمیں جمع ہونے والے کارکنوں کے بے حد اصراراورپرذوردرخواست پر تحریک کی قیادت سے دستبرداری کافیصلہ واپس لے لیا۔
Read More    Posted on: 29 Jan 2015
ایم کیوایم کی جانب سے تاجروں یاصنعتکاروں کی کوئی فہرست مرتب نہیں کی جارہی۔رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ ایم کیوایم ملک کی معاشی ترقی میں بنیادی کرداراداکرنے والے
تاجروں اور صنعتکاروں کادل سے احترام کرتی ہے
English Viewers 

Read More    Posted on: 29 Jan 2015
ایم کیوایم کے 36 شہیدکارکنوں کا قاتل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم شاہ کو سمجھتا ہوں، الطاف حسین
جناب الطاف حسین نے کہاکہ سہیل احمدشہید نہایت شریف النفس، نمازی اورپرہیزگار انسان تھے ، اللہ تعالیٰ اہیں اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،انکے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کرے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطافرمائے ۔(آمین) جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب سہیل احمد شہید کی لاش موچکو گوٹھ میں پھینکی جارہی تھی اس وقت وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،سندھ اسمبلی میں لہک لہک کر،چہک چہک کراور ڈانس کرکرکے وزیراعلیٰ ہاؤس پر چارشہداء کی لاشیں لانے والے سوگواران کی آمد کو حملہ قراردے رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ سہیل احمد کے سفاکانہ قتل پر بھی وزیراعلیٰ سندھ نے حسب روایت ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے مجھ سے تعزیت تک کرنا گوارا نہیں کی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں سہیل احمد شہید کی طرح دیگر شہید کئے جانے والے ایم کیوایم کے مزید 35 کارکنوں کا قاتل بھی سید قائم علی شاہ کو سمجھتا ہوں 
English Viewers
Read More    Posted on: 29 Jan 2015

Urdu News Archive