اورنگی ٹاؤن ضیاء کالونی میں ٹینکر کے نیچے آکر 3بچوں کی ہلاکت کے المناک حادثہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی اورتیز رفتاری کے سبب خوفناک و المناک حادثات میں اضافہ اور معصوم جانوں کا
ضیاع باعث تشویش ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔12 ،فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن ضیاء کالونی میں ٹینکر کے نیچے آکر 3بچوں کی ہلاکت کے المناک حادثہ پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی اورتیز رفتاری کے سبب خوفناک اور المناک حادثات میں اضافہ اور معصوم جانوں کا ضیاع باعث تشویش ہے جس کا فی الفور سدباب کرنا اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانا حکومت اور متعلقہ ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)