رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کی ہمشیرہ شائستہ نجیب خان کی علالت پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تشویش
عوام وکارکنان شائستہ نجیب خان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعاکریں ،الطاف حسین
لندن۔۔12فروی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کی چھوٹی ہمشیر ہ محترمہ شائستہ نجیب خان کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔جناب الطاف حسین نے عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ محترمہ شائستہ نجیب خان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعاکریں ۔