Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جمعرات کو رینجرزکے ہاتھوں جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے چاروں کارکنان محمدعدیل ،کاشف خلیل، زوہیب اللہ کئی ماہ سے رینجرزکی حراست میں تھے


جمعرات کو رینجرزکے ہاتھوں جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے چاروں کارکنان محمدعدیل ،کاشف خلیل، زوہیب اللہ کئی ماہ سے رینجرزکی حراست میں تھے
 Posted on: 9/11/2015
جمعرات کو رینجرزکے ہاتھوں جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے چاروں کارکنان محمدعدیل ،کاشف خلیل، زوہیب اللہ کئی ماہ سے رینجرزکی حراست میں تھے
محمدعدیل کویکم اپریل،کاشف خلیل کو7 مئی اور زوہیب اللہ کو21 مئی کورینجرزنے گرفتارکیاتھا
ان کے اہل خانہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائرتھیں
گزشتہ روز رینجرزنے چاروں کوسہراب گوٹھ کے علاقے میں لے جاکر ماورائے عدالت قتل کردیااور یہ دعویٰ کیاگیاکہ یہ مقابلے میں مارے گئے ہیں، چاروں کاتعلق کورنگی یونٹ 75سے تھا
کراچی ۔۔۔ 11 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیہ کے مطابق جمعرات کو رینجرزکے ہاتھوں جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے چاروں کارکنان محمدعدیل ،کاشف خلیل، زوہیب اللہ کئی ماہ سے رینجرزکی حراست میں تھے۔تفصیلات کے مطابق محمدعدیل ولدمحمدشریف کویکم اپریل 2015ء کورینجرزنے کورنگی نمبرایک کے علاقے سیکٹر40۔سی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیاگیاتھا ۔گرفتاری کے بعدمحمدعدیل کے اہل خانہ نے رینجرز کے مقامی ہیڈکوارٹر سے رابطہ کیا لیکن رینجر زان کے بارے میں کچھ بتانے کیلئے تیارنہ تھی۔ محمدعدیل کی والدہ نے 2 اپریل 2015ء کوان کی گرفتاری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔ان کی درخواستوں کی مختلف اوقات میں سماعت ہوئی لیکن ان کاکچھ پتہ نہیں چل سکاتھا۔ 
کاشف خلیل ولدمحمدخلیل کو7 مئی 2015ء کو ان کے گھرسے رینجرزنے گرفتارکیاتھااورانہیں تشددکانشانہ بناتے ہوئے لے گئے تھے۔ گرفتاری کے بعد ان کے اہل خانہ کوکچھ نہیں بتایاگیاکہ انہیں کہاں لے جایاگیاہے۔کاشف خلیل کی اہلیہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی گئی تھی لیکن کاشف خلیل کے بارے میں رینجرزکی جانب سے کچھ نہیں بتایاگیااورانہیں عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔
ایم کیوایم کے کارکن زوہیب اللہ ولد حبیب اللہ کو21 مئی 2015ء کوبھی کورنگی سے اس وقت گرفتارکیاگیاتھاجب وہ اپنے بڑے بھائی کے علاج کے سلسلے میں کورنگی 5نمبرمیں واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال سے واپس گھرآرہے تھے ۔ گر فتاری کے بعد سے ان کاکچھ پتہ نہیں تھاکہ انہیں کہاں لے جایاگیاہے۔ زوہیب اللہ کے بھائی فہداللہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائرکی گئی تھی لیکن ان کوعدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔ گزشتہ روزبروزجمعرات کو رینجرزنے چاروں کوسہراب گوٹھ کے علاقے میں لے جاکر ماورائے عدالت قتل کردیااور یہ دعویٰ کیاگیاکہ یہ مقابلے میں مارے گئے ہیں۔ محمدعدیل ،کاشف خلیل اورزوہیب اللہ ایم کیوایم کورنگی سیکٹریونٹ 75کے کارکن تھے۔

10/1/2024 8:29:11 AM