گزشتہ12، گھنٹوں کے دوران حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ اوررینجرز کے جعلی مقابلے میں ایم کیوایم کے پانچ کارکنان کا ماورائے عدالت قتل
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس جاری
ہنگامی اجلاس میں ا یم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کے سفاکانہ قتل پر آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالہ سے غوروخوض
کراچی ۔۔۔11، ستمبر2015ء
گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ایم کیوایم کے پانچ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے المناک واقعات پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کا ہنگامی شروع ہوچکا ہے ۔ اجلاس میں رینجرز اور حقیقی دہشت گردو ں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کے سفاکانہ قتل پر آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالہ سے غوروخوض کیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس جاری ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز کی سرپرستی میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں نے ایم کیوایم کورنگی یونٹ 75 کی کمیٹی کے رکن آفتاب حسین کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا اور آج
رینجرز کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں ایم کیوایم کورنگی سے تعلق رکھنے والے چارلاپتہ کارکنان زوہیب اللہ ، محمد عدیل ،کاشف خلیل کوماورائے عدالت قتل کردیا گیا ہے ۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق رینجرز کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیے گئے چوتھے فرد کا تعلق بھی ایم کیوایم کورنگی سے بتایاجاتا ہے ۔