Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرزکے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل ہونے والے کارکن محمد عدیل شہید کے اہل خانہ سے قائد تحریک الطاف حسین کی گفتگو


رینجرزکے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل ہونے والے کارکن محمد عدیل شہید کے اہل خانہ سے قائد تحریک الطاف حسین کی گفتگو
 Posted on: 9/11/2015
رینجرزکے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل ہونے والے کارکن محمد عدیل شہید کے اہل خانہ سے قائد تحریک الطاف حسین کی گفتگو
الطاف حسین نے شہید کے بھائی سے محمد عدیل کی گرفتاری کے واقعہ کی مکمل تفصیلات بھی معلوم کیں
محمد عدیل کو رینجرز نے حسنین بخاری ایڈوکیٹ کے قتل کے شبے میں یکم اپریل 2015ء کوگرفتارکیاگیا تھا، اہل خانہ
اس قتل کی واردات کے وقت محمدعدیل کراچی پورٹ ٹرسٹ(KPT) میں اپنی ڈیوٹی پر تھے، اہل خانہ
محمد عدیل کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کیے جانے کے حوالہ سے عدالت میں پٹیشن بھی دائر کی گئی تھی، اہل خانہ
محمد عدیل غیرشادی شدہ تھے اور 12 ، اپریل کو ان کی شادی ہونے والی تھی، اہل خانہ
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کا لہورائیگاں نہیں جائے گا، الطاف حسین
ایم کیوایم بے گناہ کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ہرسطح پرآوازبلند کرتی رہے گی، الطاف حسین
لندن ۔۔۔11، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رینجرز کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کیے گئے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد عدیل کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور محمد عدیل کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔جناب الطاف حسین نے شہید کے غمزدہ اہل خانہ سے محمد عدیل کی گرفتاری کے واقعہ کی مکمل تفصیلات بھی معلوم کیں۔ عدیل شہید کے اہل خانہ نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محمد عدیل کو رینجرزحسنین بخاری ایڈوکیٹ کے قتل کے شبے میں یکم اپریل 2015ء کوگرفتارکیاگیا تھاجبکہ حسنین بخاری ایڈوکیٹ کے قتل کی واردات کے وقت وہ کراچی پورٹ ٹرسٹ(KPT) میں اپنی ڈیوٹی پر تھے ۔حسنین بخاری ایڈوکیٹ کے قتل کی واردات صبح 9 بجے کے قریب ہوئی تھی جبکہ محمد عدیل صبح 7 بجے اپنی ملازمت کیلئے گھر سے روانہ ہوگئے تھے اور اس دن انہوں نے اپنی تنخواہ بھی نکلوائی تھی جس کا پورا ریکارڈ موجود ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اہل محلہ بھی محمد عدیل کی گرفتاری کے گواہ ہیں ۔ رینجرز کے اہلکار تین گاڑیوں پر سوار تھے اور کچھ اہلکار موٹرسائیکل پر سوار تھے جن میں سے ایک بلیوٹوتھ کے ساتھ فون پر مسلسل کسی سے رابطہ میں تھا۔ رینجرز کے اہلکار، محمدعدیل کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے اور وہ گزشتہ رات تک مسلسل لاپتہ تھے اور اہل خانہ کی جانب سے محمد عدیل کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کیے جانے کے حوالہ سے عدالت میں پٹیشن بھی دائر کی گئی تھی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ محمد عدیل غیرشادی شدہ تھے اور 12 ، اپریل کو ان کی شادی ہونے والی تھی کہ یکم اپریل کو انہیں گرفتارکرلیا گیا اوررینجرز اہلکاروں نے ساڑھے چار ماہ غیرقانونی حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد محمد عدیل کو جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کردیا۔ جناب الطاف حسین نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کا لہورائیگاں نہیں جائے گااور ایم کیوایم بے گناہ کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ہرسطح پرآوازبلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے شہید کے لواحقین سے کہاکہ آپ صبرکریں اور یقین رکھیں کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے شہید کے بلند درجات اور سوگوارلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی ۔

10/1/2024 8:24:15 AM