Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
مون گارڈن کے مکینو ں کو سڑکوں پر بٹھا کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ہے، وسیم اختر
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پرایم کیوا یم کے وفد نے گلشن اقبال میں واقع مون گارڈن کا دورہ کیا اور مکینوں سے تفصیلی ملاقات کی ۔وفد میں ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ، لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان،حق پرست رکن اسمبلی اقبال محمد علی، لیگل ایڈ کمیٹی کے اراکین سعید اختر،محترمہ ثروت اسرار ایڈوکیٹ اور لطیف الدین پاشا شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہاکہ نے نے کہا کہ مکینو ں کو سڑکوں پر بٹھا کر چادر اور چار دیواری کا جو تقدس پامال کیا گیا ہے ، مون گارڈن کے 
Read More    Posted on: 13 Nov 2015
بلدیاتی الیکشن کے دن عوامی سیلاب پتنگ کے نشان پر مہریں ثبت کرکے جھوٹی، بے بنیاد اور من گھڑت سازشوں کو بہالے جائے گا، رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا بلدیاتی الیکشن 2015ء میں ایم کیوا یم کا راستہ روکنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی اور بلدیاتی الیکشن کے دن عوام کا سیلاب پتنگ کے نشان پر اپنی مہریں ثبت کرکے جھوٹی ، بے بنیاد اور من گھڑت سازشوں کو بہا لے جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ناظم آباد میں خلافت چوک جبکہ پاک کالونی میں گول ٹنکی والا روڈ حسرت موہانی کالونی پر منعقدہ علیحدہ علیحدہ بڑے انتخابی
Read More    Posted on: 13 Nov 2015
حیدرآباد کے عوام نے کثیر تعداد میں حق پرست اُمیدواران کو بلامقابلہ منتخب کرا کر ثابت کردیا کہ وہ ایم کیوایم مخالف پروپیگنڈے میں آنے والے نہیں، جمال احمد حق پرست ایم پی اے
حیدرآباد کے عوام نے کثیر تعداد میں حق پرست اُمیدواران کو بلامقابلہ منتخب کرا کر ثابت کر دیا کہ وہ ایم کیوا یم مخالف پروپیگنڈے میں آنے والے نہیں ۔ان خیالات کااظہار حق پرست ایم پی اے جمال احمد نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پریٹ آباد یوسی 13 میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنرمیٹنگ میں رکن زونل کمیٹی عمران نور،سیکٹرC کے ذمہ داران وکارکنان اورعلاقائی عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان بھر
Read More    Posted on: 13 Nov 2015
میرپورخاص کے باشعور عوام 19نومبر کو حق پرست بلدیاتی امیدواران کو کامیاب بنا کر شہر کی ترقی و خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے، سندھ میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن
سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ استحصالی عناصر عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں لیکن ایم کیوایم عوام کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور اس نظام کے ثمرات پہنچانے کیلئے آئینی قانونی جدوجہد بھی کرے گی ۔
Read More    Posted on: 13 Nov 2015
بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کے ذریعے ایم کیوایم مخالفین کو آئینہ دکھائیں گے ، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین
جنرل الیکشن 2013 میں ایم کیو ایم کے کارکنان کو لہولہان کرکے شہید کیا گیا لیکن اب سیاسی مخالفین کا مقابلہ اور 2013کے الیکشن میں شہید ہونے والے ساتھیوں کے خون کا حساب عوامی مینڈیٹ کے ووٹ سے حاصل کریں گے اور دشمنوں کو آئینہ دکھائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ
Read More    Posted on: 13 Nov 2015
ایم کیو ایم نواب شاہ میں سیاسی مخالفین کو شکست سے ہمکنار کرکے نواب شاہ کی تاریخ میں ایک نئے باب کر رقم کرے گی، ارکان رابطہ کمیٹی عادل خان ، اسلم آفریدی
قائد تحریک الطاف حسین نے تمام قومیتوں کو اکٹھا کرنے کے خواب کو پورا کردکھایا اورتمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان اوراسلم آفریدی نے سیکڑ Aکے وارڈز نمبر 10-11اور 13 میں بلدیاتی انتخابی کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کارنر میٹنگوں میں جوائنٹ زونل انچارج راؤ ساجد علی زونل ممبران معظم خان،
Read More    Posted on: 13 Nov 2015
حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست اُمیدواران کا بلامقابلہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنا نظریہ الطاف کی ایک اور فتح ہے، حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی
حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست اُمیدواران کا بلامقابلہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنا نظریہ الطاف کی ایک اور فتح ہے۔ ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ریحان ہاشمی نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں لطیف آباد میں ہونے والی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنرمیٹنگز میں جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز ، رکن زونل کمیٹی نوید عباسی سمیت سیکٹر G اور I کے ذمہ داران و کارکنان اورعلاقائی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ
Read More    Posted on: 13 Nov 2015
نومبر19 کا سورج ایم کیو ایم مخالفین کی شکست کاپیغام دے کر غروب ہو گا، رکن رابطہ کمیٹی، ایم کیو ایم شبیر قائمخانی
19،نومبر کا سورج ایم کیو ایم مخالفین کی شکست کاپیغام دے کر غروب ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے یوسی 24 اور یوسی 25 میں منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنر میٹنگ میں رکن زونل کمیٹی سید سہیل مشہدی ، سمیت سیکٹر کینٹ اور سیکٹر ڈی کے ذمہ داران و کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیامِ پاکستا ن سے لیکر آج تک موروثی
Read More    Posted on: 13 Nov 2015
مون گارڈنز کراچی کے مکینوں کو ان کے گھروں سے نکالنا سراسر ظلم ، زیادتی اور کھلا تعصب ہے، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ اگر حکومت ، غیرقانونی تعمیرات گرانے میں دلچسپی رکھتی ہے توسب سے پہلے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں قائم غیرقانونی بستیوں کا خاتمہ کرے جو مذہبی انتہاء پسند دہشت گردوں کی آماجگاہیں بن چکی ہیں۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ مون گارڈنز کراچی کے مکینوں کو ان کے گھروں سے نکالنا سراسر ظلم ، زیادتی اور کھلا تعصب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور انتظامیہ کو پورے شہر میں صرف مون گارڈنز ہی کیوں غیرقانونی نظرآرہا ہے ۔
Read More    Posted on: 13 Nov 2015
وسیم اختر کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی مون گارڈن کے متاثرین سے ملاقات


ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے انچارج وسیم اختر،رکن سی ای سی ابوبکرصدیقی، حق پرست اراکین قومی اسمبلی اقبال محمد علی اور ڈاکٹر نگہت شکیل پر مشتمل وفد نے مون گارڈن کے جبری بے دخل کئے جانے والے متاثرین سے ملاقات کی اوران سے ہمدردی کا اظہار کیا
Read More    Posted on: 12 Nov 2015

Urdu News Archive