Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ڈاکٹر انصر رضوی پرلگائے گئے الزامات افسوسناک ہیں، چےئرمین اے پی ایم ایس او
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چےئر مین سرفراز احمد نے اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے جامعہ کراچی کے اسٹوڈنٹس ایڈوائزر ڈاکٹر انصررضوی پر صحافیوں پرتشدد کروانے کے الزام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزام کو افسوسناک قرار دیاہے
Read More    Posted on: 04 Nov 2015
حکومت سندھ پہلے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا پابند بنائے پھر کراچی کے شہریوں کو نصیحت کرے۔ ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ پورے ملک کوچھوڑ کرصرف کراچی میں شہر یوں پر ڈرائیونگ لائسنس ساتھ لیکر چلنے کی پابندی اورلائسنس نہ ہونے پر انہیں گرفتارکرنے ، جیلوں میں ڈالنے اورجر مانے عائدکرنے جیسے اقدامات حکومت سندھ کی کھلی کراچی دشمنی پر مبنی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہریوں کوڈرائیونگ لائسنس بنانے اورڈرائیونگ لائسنس لے کرچلنے کی ترغیب دینا اورانہیں قانون کا پابندبنانے کی کوشش کرناکوئی غلط بات
Read More    Posted on: 04 Nov 2015
بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کورنگی نمبر ڈھائی میں بڑے انتخابی جلسہ کا انعقاد
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں شہر بھر میں زبردست انتخابی مہم جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز کورنگی نمبر ڈھائی کشتی والی بلڈنگ روڈ پر ایک بڑا انتخابی جلسہ عام منعقد ہوا جس میں کورنگی سے بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں کا عوام سے تعارف کرایا گیا ۔ انتخابی جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور کارکنان نے شرکت کی اور بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں بھاری اکثریت
تصاویر
Read More    Posted on: 03 Nov 2015
ہم عدلیہ میں اپنی قانونی جنگ آخر وقت تک لڑتے رہیں گے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی لڑائی جھگڑانہیں کررہے ہیں، ہمارے وکلاء اس معاملے کودیکھ رہے ہیں اورہم عدلیہ میں اپنی قانونی جنگ آخروقت تک لڑتے رہیں گے ،ظلم کرنے والے اپناظلم کرتے رہیں، ہم ظلم پر صبرکرتے رہیں گے، دیکھتے ہیں کہ ان کاظلم کام کرتاہے یاہماراصبرکام آتاہے۔ کارکنان و ذمہ داران میری تقریرپر پابندی سے ہرگزمایوس نہ ہوں،ٹی وی پرمیری تقریرپربابندی ضرور لگائی جاسکتی ہے لیکن میری سوچ وفکرپر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، میری سوچ وفکر، نظریہ اورآئیڈیالوجی کوقیدنہیں کیاجاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شب عزیزآباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، منتخب عوامی نمائندوں اور مختلف شعبہ جات کے ارکان کے ہنگامی اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین کا خطاب امریکہ ، کینیڈا، بیلجیم ، ساؤتھ افریقہ ، ناروے ، آسٹریلیا،سوئیڈن، برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھا اور سنا گیا۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے
English Viewers
Read More    Posted on: 03 Nov 2015
اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے جامعہ کراچی میں طالبات کا الگ کیمپس بنانے کا مطالبہ قابل مذمت ہے، اے پی ایم ایس او
اے پی ایم ایس او کے چیئرمین و اراکین مرکزی کابینہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے جامعہ کراچی میں طالبات کیلئے الگ کیمپس بنانے کامطالبہ قابل مذمت ہے ،جامعہ کراچی میں اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کی جانب سے گزشتہ دنوں طالبات کو کر کٹ کھیلنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر اے پی ایم ایس او کی مذمت اور احتجاج کے
Read More    Posted on: 03 Nov 2015
جناب الطاف حسین کی تقریر نشر کرنے اور تصویر پر عائد پابندی کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے جو موقف اختیار کیا ہے وہ ہمارے لئے صدمہ کا باعث اور انتہائی ناقابل فہم ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ لاہو ر ہائی کورٹ کی جانب سے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی تقریر نشر کرنے اور تصویر پر عائد پابندی کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے جو موقف اختیار کیا ہے وہ ہمارے لئے انتہائی صدمہ کاباعث اور انتہائی ناقابل فہم ہے اور اس موقف سے وفاقی حکومت کی دو عملی ، دوہرا معیار اور منافقت ظاہر ہوتی ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں وفاقی حکومت کے وزراء کی جانب سے مذاکرات میں یہ باور کرایاجارہا ہے کہ ہم جناب الطاف حسین پر مقدمے کو غداری کے زمرے میں نہیں لے رہے ہیں اور نہ ہی ان کا میڈیا پر بلیک آؤٹ چاہتے ہیں لیکن دوسری جانب اب نجی پٹیشن کو جواز بنا کر سرکاری وکیل یہ موقف اختیار کرتا ہے کہ یہ بیان ہائی ٹیرازم کے زمرے میں آتا ہے، اگر جناب الطاف حسین کابیان ہائی ٹریژن کے زمرے میں آتا ہے تو
English Viewers
Read More    Posted on: 03 Nov 2015
ایم کیوایم کے وفد کی پیپلزپارٹی کے صدر مخدوم امین فہیم کی مقامی اسپتال جاکر عیادت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے وفد نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم کی مقامی اسپتال جاکر عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ وفد میں قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی شامل تھے۔ ایم کیوایم کے وفد نے امین فہیم کی عیادت کے موقع پران کے صاحبزادے اور دیگر اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور امین فہیم کی علالت پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے گہری تشویش کااظہار کیا اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے
English Viewers
Read More    Posted on: 03 Nov 2015
سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر کے ہمراہ ناظم آباد نمبر 4میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا دورہ
سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر کے ہمراہ آج ناظم آباد نمبر 4میں واقع ڈرائیونگ لائسنس کی برانچ کا دورہ کیا اور وہاں موجود سینکڑوں پریشان حال لوگوں سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے لاحق مسائل معلوم کئے ۔خواجہ اظہار الحسن نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا اندر سے جائزہ لیا اور افسران کو ڈدرائیونگ لائسنس برانچ میں ٹوکن سستم متعارف کرانے کی تجویز دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ
Read More    Posted on: 03 Nov 2015
طالبات کے پرامن احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر جامعہ کی انتظامیہ کاتشدد قابل افسوس اور آزادی صحافت کے خلاف ہے۔ چیئرمین اے پی ایم ایس او سرفراز احمد
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی نے کہا کہ جامعہ میں طالبات کے پرامن احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر جامعہ کی انتظامیہ کی جانب سے تشدد قابل افسوس اور آزادی صحافت کے خلاف ہے ہم تشدد کے باوجود طلبہ کی آواز عوام تک پہنچانے پر صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہے۔ 
Read More    Posted on: 02 Nov 2015
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن اور سیکنڈ سیکریٹری برائے سیاسی امورمیتھیو مووٹیل کا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کا دورہ
پاکستان میں متعین آسٹریلیا کے ہائی کمشنر Margaret Adamsonاور سیکنڈ سیکریٹری برائے سیاسی امورMatthew Mowtellنے پیر کے روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آبا کا دورہ کیا اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق ، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار اور سینیٹر محترمہ نسرین جلیل سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
Read More    Posted on: 02 Nov 2015

Urdu News Archive