Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وسیم اختر کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی مون گارڈن کے متاثرین سے ملاقات


وسیم اختر کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی مون گارڈن کے متاثرین سے ملاقات
 Posted on: 11/12/2015
وسیم اختر کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی مون گارڈن کے متاثرین سے ملاقات
ایم کیو ایم مون گارڈن کے متاثرین کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کریگی ،وسیم اختر
وسیم اخترکاسی ای سی کے ارکان اورحق پرست نمائندوں کے ہمراہ مون گارڈن کادورہ
قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے متاثرہ رہائشیوں کے لئے کھانااورپینے کے صاف پانی کے انتظامات
کراچی ۔۔۔ 12 نومبر 2015ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے انچارج وسیم اختر،رکن سی ای سی ابوبکرصدیقی، حق پرست اراکین قومی اسمبلی اقبال محمد علی اور ڈاکٹر نگہت شکیل پر مشتمل وفد نے مون گارڈن کے جبری بے دخل کئے جانے والے متاثرین سے ملاقات کی اوران سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مون گارڈن کے رہائشیوں کوایم کیوایم کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ اگر ان کوقانونی مشاورت کی ضرورت ہوتو ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کی جانب سے انہیں مکمل قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح یک جنبش بہ قلم لوگوں کو بے دخل کیا جانا مسئلے کا حل نہیں ،اس کے لئے اگر کوئی ذمہ دارہے تو وہ بلڈر اورحکومتی اداروں کے لیز دینے والے افسران ہیں لہٰذاحکومت سندھ غریب رہائشیوں کے خلاف غیر آئینی ، غیر قانونی اور غیر انسانی طریقے استعمال کرنے کے بجائے ان لوگوں کو گرفتار کرے جو غریب عوام کی زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ کرفرار ہو گئے ہیں۔اس موقع پر متاثرین نے ایم کیو ایم کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہرمسئلے پرہمیشہ ایم کیوایم سب سے پہلے عوام کے ساتھ آکر کھڑی ہوتی ہے جس کے لئے ہم جناب الطاف حسین کے انتہائی ممنون ومشکور ہیں۔اس موقع پر وسیم اختر نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی جانب سے مون گارڈن کے بے دخل کئے جانے والے رہائشیوں کے لئے کھانے اور منرل واٹر کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ، جس پر متاثرین نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح حق پرست نمائندے ہمارے حق کے لئے ہمارے ساتھ ہیں۔


10/1/2024 3:28:45 PM