Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم نواب شاہ میں سیاسی مخالفین کو شکست سے ہمکنار کرکے نواب شاہ کی تاریخ میں ایک نئے باب کر رقم کرے گی، ارکان رابطہ کمیٹی عادل خان ، اسلم آفریدی


ایم کیو ایم نواب شاہ میں سیاسی مخالفین کو شکست سے ہمکنار کرکے نواب شاہ کی تاریخ میں ایک نئے باب کر رقم کرے گی، ارکان رابطہ کمیٹی عادل خان ، اسلم آفریدی
 Posted on: 11/13/2015
ایم کیو ایم نواب شاہ میں سیاسی مخالفین کو شکست سے ہمکنار کرکے نواب شاہ کی تاریخ میں ایک نئے باب کر رقم کرے گی، ارکان رابطہ کمیٹی عادل خان ، اسلم آفریدی
سیکڑ Aکے وارڈز نمبر 10-11اور 13 میں بلدیاتی انتخابی کارنر میٹنگز کے شرکاء سے خطاب
نوابشاہ ۔۔۔13، نومبر2015ء
قائد تحریک الطاف حسین نے تمام قومیتوں کو اکٹھا کرنے کے خواب کو پورا کردکھایا اورتمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان اوراسلم آفریدی نے سیکڑ Aکے وارڈز نمبر 10-11اور 13 میں بلدیاتی انتخابی کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کارنر میٹنگوں میں جوائنٹ زونل انچارج راؤ ساجد علی زونل ممبران معظم خان، راؤ شاہد علی، فرحان علی سمیت وارڈ 10-11اور 13کے امیدواران کارکنان و حق پرست عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عادل خان اور اسلم آفریدی نے کہاکہ رنگ و نسل ،مذہب و قومیت سے بالا طاق ہوکر متحدہ قومی موومنٹ کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر پاکستان کے غیور عوام بلدیاتی الیکشن 2015میں انشاء اللہ شاندار فتح حاصل کرکے ملک سے جاگیردار انہ وڈیرانہ نظام کے خاتمے میں ایک اور دراڑ ڈالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطا ف حسین نے ہمیں متحدہ قومی موومنٹ میں برابری کی بنیاد پر بڑی عزت سے نوازا اور تحریک کے دروازے تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے غیور و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے کھول رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والے سیاسی مخالفین یہ بات سمجھ لیں کہ ایم کیو ایم ایک محب وطن جماعت ہے جس کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا یہ جماعت پاکستان کی 98فیصد غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں کی جماعت ہے جس کو عوام کی حمایت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم نواب شاہ میں سیاسی مخالفین کو شکست سے ہمکنار کرکے نواب شاہ کی تاریخ میں ایک نئے باب کر رقم کرے گی لہٰذانوابشاہ کے عوام 19نومبر کو اپنا ووٹ پتنگ پر مہر لگاکر کاسٹ کرائیں ۔

12/21/2024 8:03:18 PM