Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست اُمیدواران کا بلامقابلہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنا نظریہ الطاف کی ایک اور فتح ہے، حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی


حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست اُمیدواران کا بلامقابلہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنا نظریہ الطاف کی ایک اور فتح ہے، حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی
 Posted on: 11/13/2015
حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست اُمیدواران کا بلامقابلہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنا نظریہ الطاف کی ایک اور فتح ہے، حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی
حیدرآباد شہر قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کا قلعہ ہے، جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز
بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے بلامقابلہ حق پرستوں کی کامیابی سے ایم کیو ایم مخالف اتحاد کی نیندیں اُڑ گئی ہیں، حق پرست ایم پی اے زبیر احمد خان
لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی کارنر میٹنگز سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔13 ،نومبر،2015 ء
حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست اُمیدواران کا بلامقابلہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنا نظریہ الطاف کی ایک اور فتح ہے۔ ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ریحان ہاشمی نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں لطیف آباد میں ہونے والی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنرمیٹنگز میں جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز ، رکن زونل کمیٹی نوید عباسی سمیت سیکٹر G اور I کے ذمہ داران و کارکنان اورعلاقائی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی بھرمار کر کے ایم کیو ایم کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کافکر و فلسفہ ملک کے مظلوم عوام کی تقدیر بدلے گا اور پاکستان ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام جنون کی حد تک قائدِ تحریک جناب الطاف حسین سے محبت کرتے ہیں جس کا ایک ثبوت حق پرست عوام کی جانب سے جناب الطاف حسین کو تقریباً250 بلدیاتی اُمیدواران بلامقابلہ منتخب کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کے حق پرست عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے بھاری تعداد میں حق پرست اُمیدواران کو منتخب کر اکر اپنی قسمت بدلے گی۔ کارنر میٹنگ سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعمیر حیدرآباد اتحاد کے نام سے منافق سیاستدانوں نے حیدرآباد کے عوام کو گمراہ کرنے سازش کی مگرحیدرآباد کے حق پرست عوام ان کے ماضی سے بخوبی آشنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کا قلعہ ہے اور حیدرآباد کے عوام قائدِ تحریک جنا ب الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں جو19 نومبر کے بلدیاتی انتخابات میں قائدِتحریک جناب الطاف حسین کے نامزد اُمیدواروان کوکثیر تعداد میں فتح سے ہمکنار کر ا کر ثابت کر دیں گے۔ کارنر میٹنگ سے زونل ممبر نوید عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے بلامقابلہ حق پرستوں کی کامیابی سے ایم کیو ایم مخالف اتحاد کی نیندیں اُڑ گئی ہیں اور وہ بھاگنے کے بہانے تلاش کررہے ہیں لیکن عوام اُنہیں بھاگنے نہیں دے گی اور 19 نومبر کو حق پرست بلدیاتی اُمیدواران کو اپنے ووٹوں سے منتخب کرا کر حیدرآباد مخالف قوتوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گی ۔


12/21/2024 8:02:17 PM